لاس اینجلس : چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے آگ لگانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلوریڈا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں رواں سال لگنے والی خوفناک آگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزم کو 9 ماہ بعد شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پر الزام ہے کہ اْس نے یہ خوفناک آگ جان بوجھ کر لگائی تھی۔ لاس اینجلس کی تاریخ کی بدترین آگ پالی سیڈز فائر کے پیچھے چھپے راز سے بالآخر پردہ اٹھ گیا جس کے بعد سنسنی خیز حقائق سامنے آئے۔ ملزم نے آگ لگانے کی واردات کا طریقہ چیٹ جی پی ٹی سے سیکھا اور اس پر عمل کیا۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ یکم جنوری کو لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا تھا، جس نے چند روز میں ہزاروں ایکڑ جنگلات اور بستیاں راکھ کر ڈالی تھیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی سے 12 افراد جل کر ہلاک جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات و عمارتیں تباہ ہوگئیں، نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا۔ تحقیقات کے مطابق گرفتار 29 سالہ ملزم جوناتھن رنڈرکنک ہٹ ایک اوبر ڈرائیور ہے، جس نے سال نو کی رات ایک پہاڑی راستے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگائی۔ تخریب کاری کی واردات سے کچھ دیر قبل وہ اسی مقام پر اپنے مسافروں کو اتار کر گیا تھا۔ گواہان کا کہنا ہے کہ اْس وقت وہ بے چینی اور غصے کی حالت میں نظر آ رہا تھا۔ ابتدائی کارروائی میں اس آگ کو بجھا دیا گیا تھا لیکن زمین کے اندر دبی چنگاریاں دوبارہ بھڑک اٹھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا علاقہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو آگ اور تباہی کے مناظر سے گہرا لگاؤ اور دلچسپی ہے۔ چند ماہ قبل اْس نے چیٹ جی پی ٹی سے ایک تباہ شدہ شہر کی تصویر تیار کروائی تھی، جس میں جلتا ہوا جنگل اور آگ سے بھاگتے لوگ دکھائے گئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس کے مطابق
پڑھیں:
رینجرز کی اورنگی میں کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
علامتی تصویر۔رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی شناخت عمران اور عدنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نوڈیرو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔