پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اظہار اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
فائل فوتو۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کارکن کو بڑی ذمہ داری حوالے کی۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا امید ہے کہ اراکین اسمبلی اور ورکرز ساتھ دیں گے۔ کوشش ہوگی اعتماد پر پورا اتروں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔