بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے۔

 سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔

اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، فیاض چوہان کا اعلان۔۔۔!!! pic.

twitter.com/8YhwDZY9G7

— Mughees Ali (@mugheesali81) October 8, 2025

وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔ وہ دہشت گردوں کے معروف سہولت کار اور ہمدرد ہیں، اپنے اس سزا یافتہ رہنما کی نقل ہیں جس کی پالیسیوں نے صوبے میں دہشت گردی کو دوبارہ بھڑکا دیا۔

Sohail Afridi cannot be the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa. He is a known facilitator and sympathizer of terrorists, a replica of his convicted leader whose policies brought terrorism back to the province. Making such a man CM would be like appointing TTP’s Noor Wali to…

— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 9, 2025

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا بالکل ایسے ہوگا جیسے ٹی ٹی پی کے نور ولی کو صوبہ کی قیادت سونپ دی جائے۔ آفریدی کے جرائم پیشہ مافیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، وہ بھاری کمیشن لیتے ہیں، اور کھلے عام طالبان کی حمایت کرتے ہیں جبکہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مقدمہ چلنے کا انکشاف

وجاہت کاظمی نے مزید کہا کہ ہزاروں پاکستانی جن میں ہمارے بہادر سپاہی بھی شامل ہیں، نے کے پی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ اس سر زمین کی قیادت کسی نیم-طالبانی شخص کو دے کر ان کے خون کا سودا نہیں کیا جائے گا، وہی زمین جو عمران خان کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے اب بھی اذیت میں مبتلا ہیں، جنہوں نے 35,000 عسکریت پسندوں کو پاکستان میں آباد کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے صوبائی اسمبلی کا کوئی متفقہ امیدوار آ جائے یا پھر کوئی سرپرائز آ جائے۔

ندیم افضل چن:
میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلی نہیں بنیں گے اور ان کا نام کل تک تبدیل ہو جائے گا۔۔ ہو سکتا ہے صوبائی اسمبلی کا کوئی متفقہ امیدوار آ جائے یا پھر کوئی سرپرائز آ جائے۔۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف چارج شیٹ سامنے آنی چاہیے۔۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف معاملات… pic.twitter.com/lUvmGFEINZ

— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 8, 2025

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیم لشکرِ اسلام سے تعلقات کے سنگین الزامات ہیں، جو کوئی معمولی بات نہیں۔ اگر پی ٹی آئی واقعی ایسی متنازع شخصیت کو وزیراعلیٰ کے طور پر آگے لاتی ہے، تو یہ صرف سیاسی غلطی نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سہیل آفریدی پر ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیم لشکرِ اسلام سے تعلقات کے سنگین الزامات ہیں، جو کوئی معمولی بات نہیں۔ اگر پی ٹی آئی واقعی ایسی متنازع شخصیت کو وزیراعلیٰ کے طور پر آگے لاتی ہے، تو یہ صرف سیاسی غلطی نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔#sohailafridi pic.twitter.com/bbIXEEKxRD

— Shahid Khaqan Abbasi ( Fan ) (@Khaqanabbasifan) October 8, 2025

صحر انورد نامی صارف نے کہا کہ یہ سہیل آفریدی وہی ہے جس کا نام ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی لیک دستاویزات میں آیا تھا کہ وہ ’را‘ کی مدد سے فتنہ الخوارج طالبان کی سہولتکاری اور دہشتگردی میں ملوث ہے۔

علیمہ باجی کی فرمائش عمران نیازی کی چوائس
یہ سہیل آفریدی وہی ہے جس کا نام ہندوستانی خفیہ ایجنسی RAW کی لیک دستاویزات میں آیا تھا کہ وہ RAW کی مدد سے فتنہ الخوارج طالبان کی سہولتکاری اور دہشتگردی میں ملوث ہے
تبدیلی آگئی مراد سعید کے پیارے منشیات اسمگلر کو وزیر اعلیٰ بنا کر شعور کی… pic.twitter.com/fRJTxj3f42

— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 8, 2025

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے 10 فروری 2025 کو سہیل آفریدی پر مقدمہ درج کیا، جس کے مطبق انہوں نے سرکاری اداروں کے خلاف منفی بیان بازی کی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی گفتگو لوگوں کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

نئے قائد ایوان نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پہلی مرتبہ پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ حکومت میں سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ بعد ازاں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں انہیں ہائر ایجوکیشن کے محکمے کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سہیل آفریدی ۔علی امین گنڈا پور عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی علی امین گنڈا پور وزیراعلی خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا کے سہیل ا فریدی سہیل آفریدی کو وزیراعلی اور دہشت کے خلاف کو وزیر کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورت حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خودکو دورے کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنےکا ایک ہی طریقہ ہے بیٹھ کر مذاکرات کریں، توقع ہےکہ سہیل آفریدی وفاقی حکومت کی رہنمائی کریں گے اور سمجھائیں گے، ہم نے اپنے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنی ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی دشواری نہیں ہوگی، علی امین استعفیٰ دیں گے اور اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کچھ لوگ سہیل آفریدی کی نامزدگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف
  • پختونخوا کے نئے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی
  •  خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ  آئے گا، ندیم افضل چن کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
  • گنڈاپور آﺅٹ، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ نامزد
  • علی امین کی جگہ سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ ، سلمان اکرم راجا کی تصدیق