سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے:عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی سہولت کاری ٹھیک سے نہیں کررہے، سہیل آفریدی کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست سہیل آفریدی کے ذریعے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کی حکومت میں نیشنل ایکشن پلان ختم کیا گیا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی وفاقی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔