رینجرز کی اورنگی میں کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
علامتی تصویر۔
رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی شناخت عمران اور عدنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نوڈیرو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لیبیا : جنگی جرائم میں ملوث سابق پولیس سربراہ گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں سابق پولیس سربراہ اسامہ المسری نجیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سابق پولیس سربراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مبینہ جنگی جرائم میں مطلوب تھا۔ اس پر جنگی جرائم کے علاوہ قیدیوں کو عقوبتیں دینے کا بھی الزام ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اسے اطلاعات ملی تھیں کہ مرکزی جیل میں 10زیر حراست افراد کے ساتھ پولیس کے سابق سربراہ نے پر تشدد سلوک کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان زیر حراست افراد میں سے ایک کی موت بھی واقع ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ رہے سابق پولیس سربراہ پر 2015 سے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسے مطلوب قرار دیا تھا۔ سابق پولیس سربراہ اس سے قبل اٹلی میں بھی گرفتار کیے گئے تھے۔ تاہم اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے اسی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کے بجائے ایک طیارے میں سوار کر کے لیبیا بھیج دیا تھا۔