کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے، دہشت گرد عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، بیرونی ممالک کی ایجنسیاں دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے، دہشت گرد گروپ عوام کی ہمدردیوں کے لیے کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے، دہشت گرد عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، بیرونی ممالک کی ایجنسیاں دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کرتی ہیں۔

سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈا میں آکر میں نے اپنے بچے اور ساتھی کھوئے ہیں، دہشت گرد گروپوں کے ساتھی افغانستان میں روپوش ہیں، دہشت گرد عناصر قوم پرستی کا نعرہ لگا کر صوبے کے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے کیمپوں میں منتقل کر کے ٹریننگ دی جاتی ہے، دہشت گرد عناصر نوجوانوں کو بہکاوے کے ذریعے اپنی صفوں میں شامل کرتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو دہشت گرد عناصر سے دور رکھنے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں۔

سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ جذبات میں آکر نام نہاد تحریک کا حصہ بننے والے بعد میں پچھتاتے ہیں، کالعدم بی ایل اے کے لوگوں کی ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تصویریں سامنے آچکی ہیں، کالعدم تنظیمیں لوگوں کو مار کر الزام ریاست پر لگاتی ہیں۔ کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد کا کہنا تھا کہ لیویز کے لاپتا اہلکاروں کے لیے بلوچ تنظیمیں آواز کیوں نہیں اٹھاتیں۔؟ لاپتا افراد میں بہت سے افراد سکیورٹی فورسز کے ساتھ کارروائیوں میں مارے گئے سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ قبائلی سردار عوام پر حقیقت عیاں کرنے کے لیے زیادہ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں، ماہرنگ بلوچ کا والد کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بنگلزئی نے کہا کالعدم بی ایل اے کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار