data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں ، ڈاکوﺅں کی لوٹ مار و فائرنگ اور شہریوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نا اہلی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام مسلسل ڈاکوﺅں کا نشانہ بن رہے ہیں اورجرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں، ملک کے سب سے بڑے شہر، تجارتی حب اور اقتصادی شہ رگ میں بد امنی، مسلح ڈاکوﺅں کو پولیس کی کھلی چھوٹ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ پیپلزپارٹی 17سال سے مسلسل حکومت کررہی ہے اور کراچی میں امن و امان، چوری و ڈکیتیوں اور مسلح عناصر کی لوٹ مار کی وارداتوں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

امیر جماعت کراچی نے کہاکہ حکومتی دعوﺅں کے باوجود شہر میں جرائم کی وارداتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں۔ روزانہ شہر کے کسی نہ کسی علاقے میں مسلح ڈاکوﺅں کی لوٹ مار اور عوام سے قیمتی اشیاء،موبائل ، موٹر سائیکل یا گاڑی چھیننے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور مزاحمت کے دوران شہری اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔ بھتے کی وصولی کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں ، ڈاکوﺅں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کے واقعات بھی تھم نہ سکے اور صرف رواں سال 68 افراد جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی شامل ہے ڈاکوﺅں کی گولی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

 منعم ظفر خان نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور کراچی کے مقامی لوگوں کو جان بوجھ کر بھرتی نہیں کیا گیا اور دوسری جانب پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور ان کو تحفظ دینے والوں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ حکومت نے ان کی پشت پناہی کی۔ ضروری ہے کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں صاف شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں اور کراچی کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ، پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ عناصر پولیس میں عناصر کی

پڑھیں:

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے  ہیں، فائرنگ 2 نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی گئی، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس  نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق بائیک رائیڈر سواری لے جا رہا تھا جس پر فائرنگ ہوئی، 2 افراد بائیک کے تعاقب میں آئے اور فائرنگ کی جس سے 2 گولیاں پیچھے پیٹھے شخص کو لگیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ مقتول کی شناخت محمد انس کے نام سے ہوئی، کشمیر کا رہنے والا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتاہے، ایک گولی بائیکیا رائیڈر کو  بھی لگی، جاں بحق  اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی، مقتول موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کسی کا انتظار کر رہا تھا۔

ایک شخص کو موٹر سائیکل کے قریب جاتے دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ٹارگٹ کلر نے سر پر پستول رکھی اور چلا دی، متعدد گولیاں چلانے کے بعد ملزم دوسری جانب بھاگا، انتظار میں موجود ساتھی نے ملزم کے بیٹھتے ہی موٹر سائیکل دوڑادی، ملزمان یونیورسٹی روڈ سے نیپا کی جانب فرار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام ڈاکوؤں کے نشانے اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں، منعم ظفر
  • کراچی؛ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام، دو بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
  • پڈعیدن،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون
  • معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں، کرپشن بدترین سطح پر ہے، شاہد خاقان عباسی
  • 17سال سے سندھ میں پی پی کی حکومت ہے مگر کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں، شاہد خاقان
  • پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی
  • پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی خلجی