جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب دکھائے اور وفا نہیں کیے، مرتضی وہاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم الرحمن کی یونین کونسل میں بھی 2 لاکھ 35 ہزار اسکوائر فٹ سڑک تعمیر کر رہے ہیں، ساتھ ہی 1.1 کلومیٹر نالے کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے، شہر کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب تو دکھائے مگر وفا نہیں کی ۔ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر روڈ پر مختلف ترقیاتی اسکیموں کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس وقت ضلعی قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے باوضو احتجاجی کارکنوں کا ہے، جو کام کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات بڑھاتے ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق ہر ضلع اور ٹاؤن میں پارٹی کے جیالے عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کے ایم سی عوامی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ نیوکراچی سمیت تمام علاقے کراچی والوں کے ہیں، کسی سیاسی جماعت کے نہیں، جماعت اسلامی احتجاج اور بینرز لگانے میں مصروف ہے جب کہ پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ 65 ہزار اسکوائر فٹ روڈ کارپیٹنگ، ساڑھے 3 لاکھ مشین کارپیٹنگ اور پور بلاک لگانے کا کام جاری ہے۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہم حافظ نعیم الرحمن کی یونین کونسل میں بھی 2 لاکھ 35 ہزار اسکوائر فٹ سڑک تعمیر کر رہے ہیں، ساتھ ہی 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی والوں میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
شعاع النبی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی‘شمس سواتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر، اسلامک لائر موومنٹ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان سید شعاع النبی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری سیدزاہدعسکری، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، عثمان فاروق
ایڈووکیٹ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سن یونین کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء برادری، جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو گذری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دریں اثناء نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، سینئر نائب صدر امیرروان، نائب صدر محمد خالق، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رضوان نے سید شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت کشوں کے لیے کی جانے والی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ کی محنت کشوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔