اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
تحریک لبیک پاکستان کے اعلان کردہ ’لبیک اقصیٰ‘ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا، جڑواں شہروں کے لوگ کیا کہتے ہیں؟
ٹی ایل پی کے مطابق 2 کارکن ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹی ایل پی نے جمعہ 10 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کی کال دی ہوئی ہے تاہم پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ٹی ایل پی کے لاہور مرکز، مسجد رحمت العالمین، پر چھاپہ مارا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
تشدد اور جھڑپیںتحریک لیبک پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس نے ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکز کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بدھ سے شروع ہوکر جمعرات کی رات تک آپریشن جاری رہا۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے آنسو گیس، لاٹھی چارج اور مبینہ طور پر براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں کارکنوں نے پتھراؤ کیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
ٹی ایل پی کے ترجمان صدام حسین کا وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس نے رات کے اندھیرے میں ہمارے مرکز پر حملہ کیا، 2 کارکنوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور 80 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 2 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟
پولیس نے ملتان روڈ کو آئل ٹینکرز اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے اور مرکز کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو مرکز تک رسائی روک دی گئی لیکن ٹی ایل پی کے حامیوں کی بڑی تعداد اس مرکز کے پاس موجود ہے
پنجاب پولیس کا مؤقفلاہور میں پولیس اور ٹی ایل پی کارکناں کے ساتھ جاری جھڑپوں کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے کارکنان مشتعل ہیں اور اگر کوئی احتجاج کے نام پر افرتفری پھیلائے گا اور قانون توڑے گا تو ہم وہ نہیں ہونے دیں گے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکنان کے پتھراؤ کی وجہ سے کئی پولیس اہکار زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی ایل پی لبیک اقصیٰ لبیک تحریک پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی لبیک اقصی لبیک تحریک پاکستان ٹی ایل پی کے پولیس نے
پڑھیں:
دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی جے ایف-17 تھنڈر توجہ کا مرکز
فوٹو: ایکسدبئی میں پانچ روزہ ایئر شو کا اختتام ہوگیا، آخری روز بھی پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے توجہ کا مرکز بنے رہے۔
دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا، ایئر شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا، پاکستانیوں نے بھارتی طیارے گرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں اور شرکت پر فخر کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا، تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکیج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔
انتظامیہ کی جانب سے ایئر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔
پاکستانی فضائیہ کا دستہ ایئر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔
دبئی ایئر شو اس سال ایئرلائن ایمریٹس کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ یہ ایونٹ عالمی اسلحہ ساز اداروں اور ایروسپیس کمپنیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
تقریباً 150 ممالک سے انڈسٹری کے ماہرین دبئی پہنچے، جبکہ نمایاں ایروسپیس کمپنیوں نے شرکت کی۔
دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔
پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود تھا، ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔
معرکۂ حق میں شاندار کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو قابلِ اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، مختلف ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔