اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب تمام ہوٹل خالی کروا لیے ہیں.

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ شب مختلف ہوٹلوں کو آج صبح سات بجے تک خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا اسی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو 12 اکتوبر تک ہوٹلوں کو بند کرنے کی بھی ہدایت کی ہے . ادھر سی پی اوراولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی کو بھی کسی سڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک اہم اجلاس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی احتجاج کی آڑ میں پرتشدد سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد کی جانب سے گیا ہے

پڑھیں:

پشاور، تحریک انصاف جلسے میں بدانتظامی، گنڈاپور ذمہ دار قرار، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ KP نے مسترد کردی

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور نے 27 ستمبر 2025کے جلسے میں بدانتظامی اور ناقص انتظامات کا ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو قرار دے دیا ہے۔ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پشاور جلسے کے انتظامات کے ذمہ دار تھے، جن کا مقصد بہتر نظم، سیکیورٹی اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پشاور کا عوامی اجتماع پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا تاکہ جاری قانون شکنی، آئینی خلاف ورزیوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جا سکےلیکن جلسے میں بدترین انتظامات تھے ۔ بدبو و اورغلاظت کے باعث ماحول ناخوشگوا ر اور آوارہ کتوں کی موجودگی سے سیکورٹی خدشات پیدا ہوئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی پشاور کی حقائق جانچ رپورٹ کو جانبدار، بدنیتی پر مبنی اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے رپورٹ میں درج تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق پشاور کے عوامی اجتماع کے مقام کا فیصلہ پشاور کی تنظیم نے خود کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور کے ایم پی ایز، ایم این ایز، ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے اجتماعی طور پر جلسے کے مقام کی منظوری دی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ تمام انتظامی ذمہ داریاں ایک تنظیمی کمیٹی کو دی گئی تھیں جس کے سربراہ بلال اعجاز تھے، جنہیں پارٹی کی مرکزی قیادت نے نامزد کیا تھا۔ یہی کمیٹی اسٹیج کے انتظام، پولیس سے رابطے، مہمانوں کی فہرستوں، پاسز اور تمام لوجسٹک انتظامات کی ذمہ دار تھی۔ذرائع نے وضاحت کی کہ اسٹیج کے انتظامات اور مجموعی اہتمام مکمل طور پر پشاور کی تنظیمی کمیٹی کے ذمے تھے اور علی امین گنڈاپور کا ان عملی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ذاتی طور پر مہمانوں اور شرکاء کی سہولت کے لیے 10 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیےجس میں حکومت کی ایک پائی بھی شامل نہیں۔ شرکاء کے قیام کا انتظام پشاور کے 80 سے زائد ہوٹلوں اور دو شادی ہالوں میں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،بغیرلائسنس ڈرائیونگ پرفوری مقدمات پرپابندی عائد
  • بغیر ڈرائیونگ لائسنس مقدمات درج نہ کیے جائیں، پہلے وارننگ اور جرمانہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے
  • حیدرآباد: سندھ ہاری تحریک کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے، درجنوں کارکنان گرفتار
  • سندھ ہاری تحریک ظلم و جبر کیخلاف آج احتجاج کریگی
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
  • پشاور، تحریک انصاف جلسے میں بدانتظامی، گنڈاپور ذمہ دار قرار، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ KP نے مسترد کردی