کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اور دہشتگرد عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں گمراہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان جاکر کالعدم تنظیمیں چلانے والوں کی حقیقت سامنے آئی، سرفراز بنگلزئی

سرفراز بنگلزئی کے مطابق تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرتی ہے، اس کے رہنما اور حمایتی افغانستان میں روپوش ہیں اور تنظیم کا روزانہ کا گزارا بیرونی ذرائع سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا دعویٔ آزادی بھی جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ عملی کام ان کے پاس موجود نہیں بلکہ بیرونی فنڈز پر انحصار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو ذہن سازی کے ذریعے کیمپوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انہیں عسکری تربیت دی جاتی ہے۔ سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ وہ خود اس صورتحال کا عینی شاہد رہے ہیں، انہوں نے تنظیم کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اپنے بچے کھوئے، اس لیے ان کے پاس اس بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں۔

سرفراز نے قبائلی سرداروں کو اپیل کی کہ وہ عوام تک حقیقت پہنچانے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو دہشتگرد تنظیموں کے فریب سے بچائیں۔ ان کا پیغام تھا کہ نوجوان دہشتگرد تنظیموں کے دھوکے سے باز آئیں اور راہِ واپسی اختیار کریں کیونکہ دہشتگردی کے سوا کچھ باقی نہیں بلکہ تباہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

انٹرویو میں سرفراز بنگلزئی نے بیرونی ایجنسیوں کے نام صراحت سے نہیں بتائے مگر انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ اور بیرونی معاونت تنظیم کی بقا کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھی افغانستان میں موجود ہیں جہاں سے وہ رابطے اور مدد حاصل کرتے ہیں۔

سرفراز بنگلزئی کا موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور سکیورٹی ادارے ملک میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے جاری کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی سطح پر سابق اسلحہ برداروں اور قبائلی رہنماؤں کے ذریعے صلح و مصالحت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغانستان بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد سرفراز بنگلزئی فراری کمانڈر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد سرفراز بنگلزئی سرفراز بنگلزئی نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے

بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔

اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ