جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر، سہیل آفریدی سہولت کاری کیلئے لایا گیا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہداء کے لواحقین عظیم مرتبے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا اور سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لیے لایا گیا ہے۔ ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے، کی پی حکومت اور تحریک انصاف کو واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک کی سکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی۔ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کابل میں نہیں بنے گی۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پچھلے 12 سال سے آپ کی حکومت کے باوجود صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے۔ سکیورٹی فورسز کے جوان اور افسران روز قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دہشتگردوں اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ دہشتگرد کبھی بھی غلبہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔