بس کی زد میں آ کر جامعہ کراچی کی طالبہ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
جامعہ کراچی میں طالبہ بس پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس پوائنٹ میں سوار تھی، حادثہ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے پیش آیا، طلبہ نے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل ورک کی طالبہ تھی۔ پوائنٹ نے یونیورسٹی کے اندر روڈ کراس کرتے ہوئے طلبہ کے اوپر بس چڑھادی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طالبہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔