وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کارائے ونڈ اجتماع کیلئے الیکٹرو بس سروس چلانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے زائرین کے لیے تین دن الیکٹرو بس سروس چلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بسیں لاہور ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے براہِ راست رائے ونڈ مرکز تک چلیں گی، تاکہ ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کو آسان اور باعزت سفر کی سہولت دی جا سکے۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے رائے ونڈ جانے والے تمام راستوں پر فوری پیچ ورک اور سڑکوں کی مرمت کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے صفائی کے خصوصی انتظامات، عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ، اور رائے ونڈ کی تین اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ اجتماع کے دوران صفائی اور سہولتوں میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان، جن میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے، نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے عوامی خدمت کے جذبے پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
تبلیغی جماعت کے اکابرین نے نہ صرف الیکٹرو بس منصوبے کو سراہا بلکہ چند ماہ میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر اور دیہات میں صفائی کے بہتر انتظامات کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا تاثر بدل رہا ہے، اور پاکستان میں ترقی اور خدمت کا نیا تصور ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ پہلے لوگ ہمیں انگلینڈ میں سنتے بھی نہیں تھے، اب عزت کرتے ہیں،” اکابرین کا کہنا تھا۔ “یہ تبدیلی خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخلوقِ خدا کی خدمت کو خالقِ کائنات کی عبادت سمجھ کر انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے بھی تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی فوری ہدایت کی گئی تھی۔ میرا جذبہ خدمت خالص ہے، اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ غیب سے وسائل مہیا کرے تاکہ عوام کی خدمت بہتر انداز میں جاری رکھ سکوں،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مخالفین کی تنقید پر صبر کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن جب مقصد عوام کی بھلائی ہو تو خاموشی بھی عبادت بن جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مرکز رائے ونڈ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان، اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔