وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سمندری کیبل کی مرمت ، آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق بریفنگ دی گئی، پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹریٹجک پلان پیش کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ایپلی کیشن کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا، سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا، پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا، سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔
قومی ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں، سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہئے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف سبزیوں کے کیا گیا کے لئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی
اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو
خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لائیں گی۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اس وقت فلور کراسنگ ایکٹ نافذ نہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے لوگ توڑ کر کہا کہ ان کا ضمیر جاگ گیا، اب دیکھتے ہیں کتنے لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کے لیے امیدوار کھڑا کرے گی، اگر ہمیں مینڈیٹ اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمایت ملی تو انکار نہیں کریں گے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی شق نہیں جو ظاہر کرے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے، اگر پی ٹی آئی حالات کی پرواہ کیے بغیر گندی سیاست کرے گی تو ہم بھی اپنا فیصلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما انجینئر ضیاالرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ صوبے میں بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ پارٹی کے اندر تبدیلی لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ تبدیل کیا اور نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا، تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے انتخاب پر پارٹی کے اندر کوئی بحث نہیں ہوئی۔