کراچی میں ٹریفک حادثات : خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔
دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ لوڈر رکشہ الٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ متوفی لوڈر رکشے کا ڈرائیور تھا۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
کراچی:شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زںدگی کی بازی ہار گیا، اسٹیل مل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل چورنگی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔
ریسکیو کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اپنے قبضے میں لے کر متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔