بدھ کے روز غزہ میں 54 شہدا کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔
یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔
فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پابندی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلشن اقبال، فلیٹ سے 3خواتین کی لاشیں ملنے کا پراسرار واقعہ
کراچی (نیوزڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے بلال ون میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی اسلم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اس کی نوکری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال پراسرار ہے اور اہم پیش رفت حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد متوقع ہے۔
پولیس کے مطابق اقبال کے بھائی اسلم نے چھیپا سردخانے سے تینوں خواتین کی لاشیں وصول کر لیں، جن کی نمازِ جنازہ لائنز ایریا کی مسجد میں ادا کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ پولیس تاحال مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔