علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ سی پیک کے تحت روڈ منصوبے رابطوں کے حوالے سے اہم ہیں، پاکستان اورازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ زیر غور ہے، پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے توانائی میں کفالت کے حوالے سے اہم ہیں، ہم اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، ہم ای پورٹ کے منصوبے پربھی کام کررہے ہیں، پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ علیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شعبہ ٹرانسپورٹ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اس کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
علیم خان نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ اپنے روابط بڑھا رہا ہے، جس سے تجارتی تعلقات اور معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 نے علاقائی سطح پر ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے اور مختلف ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی قیادت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور جدیدیت کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ملکی اور علاقائی ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترقی کے لیے کہ پاکستان کہا کہ
پڑھیں:
طیب اکرام کو مصر کی اولمپک کمیٹی کا اعلیٰ ترین اعزاز کالر آف آنر تفویض
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز کالرآف آنر مل گیا۔
کالر آف آنر مصری اولمپک کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے، جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔
طیّب اکرام کو یہ اعزاز ہاکی کے فروغ کے لیے ان کی شاندار قیادت، عالمی سطح پر کھیل کی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں اور خاص طور پر افریقا اور مصر میں ہاکی کے فروغ و ترقی کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام اور مصری اولمپک کمیٹی کے صدر انجینئر ادریس نے مصر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہاکی کے فروغ و رسائی کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔