پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

اعلان کے مطابق ٹی20 ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ (ODI) ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Pakistan squads announced for white-ball series

Details here ➡️ https://t.

co/AcN1uUwdRm#PAKvSA

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 23, 2025

کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہرے

ٹی20 اسکواڈ میں بابراعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جو پچھلے چند ایونٹس میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ نوجوان بلے باز عثمان طارق کو پہلی مرتبہ قومی ٹی20 ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

ون ڈے اسکواڈ میں فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹی20 اسکواڈ (15 رکنی)

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔

ریزرو کھلاڑی: فخر زمان، حارث رؤف، صفیان مقیم۔

ون ڈے اسکواڈ (16 رکنی)

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

سیریز کا مکمل شیڈول

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جبکہ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز 4 نومبر سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

اس کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ آخر میں ٹی20 ٹرائی سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے) 17 سے 29 نومبر تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

میچز شیڈول: جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان

28 اکتوبر: پہلا ٹی20 – راولپنڈی
31 اکتوبر: دوسرا ٹی20 – لاہور
یکم نومبر: تیسرا ٹی20 – لاہور
4، 6 اور 8 نومبر: 3 ون ڈے میچز – فیصل آباد

سری لنکا بمقابلہ پاکستان (ون ڈے سیریز)

11، 13 اور 15 نومبر – راولپنڈی

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، فواد چوہدری بابر اعظم اور محمد رضوان کے حق میں بول پڑے

ٹی20 ٹرائی سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے)

17 تا 29 نومبر – راولپنڈی اور لاہور

کرکٹ مبصرین کے مطابق ٹی20 ٹیم میں بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی سے بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ میں استحکام آئے گا، جبکہ نوجوان عثمان طارق کو موقع دینا مستقبل کی ٹیم سازی کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں سیریز عالمی چیمپیئن شپ پوائنٹس کے لیے نہ ہونے کے باوجود مستقبل کے بڑے ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ وائٹ بال سیریز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ وائٹ بال سیریز شاہین شاہ آفریدی سیریز کے لیے ون ڈے سیریز کے مطابق کی واپسی نسیم شاہ سری لنکا

پڑھیں:

کرغزستان کے حصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل، پاکستانی حصہ جلد مکمل ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

فوٹو: اسکرین گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان نے اپنے حصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل کر لیا ہے، منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

پاکستان کرغزستان بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان کا وفد 20 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریل منصوبہ خطے کے لیے اہم ہے، ہم نے منصوبے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، پاکستان کے 8500 طلباء کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کرغزستان میں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ پاکستان کی توانائی ضرورت کیلئے کاسا 1000 جلد مکمل ہوگا، کرغز سفیر کاسا 1000 انرجی منصوبہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے، پاکستانی حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم صوبوں کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون کر رہے ہیں، پاکستان اور کرغزستان آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت اور آئی ٹی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ
  • ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کپتان سمیت متعدد تبدیلیوں کا فیصلہ ہوگیا؟ سلمان علی آغا نے تصدیق کردی
  • بلوچستان میں بڑا بریک تھرو: ہتھیار چھوڑ کر امن کی راہ اپنانے والوں کی واپسی
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد
  • خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر و ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارکباد
  • ہیری پوٹر سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ جادو کی دنیا میں واپسی
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
  • آئی ایل ٹی20 ،دبئی کیپیٹلز کے کپتان داسون شناکااگلے میچ کے لیے پر عزم
  • کرغزستان کے حصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل، پاکستانی حصہ جلد مکمل ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی