سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کے نام کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سعودی عرب کے فرمانروا نے ولی عہد کی تجویز پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو مفتی اعظم مقرر کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریفین اور فرمانروا کی منظوری کے بعد شیخ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
شاہی حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر صالح کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین، جنرل پریزیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025 کو انتقال کرگئے تھے۔ وہ 1999 سے مفتی اعظم سعودی عرب کے عہدے پرتھے۔
اس کے علاوہ شیخ عبدالعزیز نے اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں اس کے علاوہ انہوں نے شریعت کی تشریح اور قانونی و معاشرتی امور پر اہم فتوے بھی جاری کیے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے مفتی اعظم
پڑھیں:
خیبر پی کے ‘ تھانے پر حملہ ناکام : پنجگور رکن صوبائی اسمبلی کا بھائی قتل
پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر رفوچکر ہو گئے۔