صدر زرداری کا سعودی شہزادے مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
یاد رہے کہ سعودی شاہی دیوان نے 6 دسمبر کو شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم سید غلام مرتضیٰ شاہ کافی عرصہ سے لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔