پاکستان کے نامور اولمپیئن ایتھلیٹ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پاکستان کے اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرشید کا انتقال میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
اہلخانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
عبدالرشید نے سیف گیمز 2004 میں پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، MQM رہنما نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی
فائل فوٹوسوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی۔
ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔
کراچی منگل کی دو پہر اچانک سابق کپتان معین خان کے...
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کپتان 54 سالہ معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
حقیقت میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔