پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی ٹی ٹوئنٹی جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔بعد ازاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔اس سیریز کے بعد سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی نومبر تک

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes

— Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 3،3 ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے، اور قومی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اسکواڈ:

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نفی، معاز صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کپتان مقرر ہانگ کانگ سکسز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان شاہینز کی انگلینڈ لائنز کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان
  • بابر اعظم دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایکشن کیلئے تیار
  • وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی
  • پاکستان نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کی واپسی
  • پاکستان نے جنوبی افریقا اور سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
  • قومی علماء و مشائخ کونسل کا ملک میں ہفتۂ نماز اور ہفتۂ زکوٰۃ منانے کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع
  • ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
  • جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع