WE News:
2025-10-21@15:12:29 GMT

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes

— Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 3،3 ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے، اور قومی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اسکواڈ:

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نفی، معاز صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کپتان مقرر ہانگ کانگ سکسز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کپتان مقرر ہانگ کانگ سکسز وی نیوز ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں نومبر کو

پڑھیں:

ہانگ کانگ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق بوئنگ 747-481 طیارہ رن وے سے باہر نکلتے ہوئے باڑ سے ٹکرا گیا اور ایک پیٹرولنگ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سمندر میں جا پہنچا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

طیارہ حادثے میں چاروں عملے کے ارکان زندہ بچ گئے جنہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بحفاظت نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایمریٹس کی پرواز EK9788 تھی جو دبئی سے ہانگ کانگ پہنچی تھی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔

طیارہ دو حصوں میں ٹوٹ چکا ہے اور اس کا کچھ حصہ سمندر میں گر گیا ہے۔ شمالی رن وے کو بند کر دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ کی دیگر دو رن ویز پر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یہ 1998 میں موجودہ ہانگ کانگ ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد پیش آنے والا دوسرا ہلاکت خیز فضائی حادثہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرپورٹ جہاز حادثہ کارگو طیارہ ہانگ کانگ

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستانی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان
  • عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
  • شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
  • فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
  • ہانگ کانگ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد ہلاک
  • ہانگ کانگ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
  • پی آئی اے کی نجکاری کی نئی تاریخ مقرر، بولی 17 نومبر کو لگے گی