چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی یانگو سروسز پاکستان کی کنٹری ہیڈ مرال شریف خان، ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز یانگو جہانگیر خان اور انکی ٹیم سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ھوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر جنرل ریسورس، ڈائریکٹر میٹرو بس سروسز سمیت دیگر سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلہ میں دونوں فریقوں نے میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بس سٹیشنز تک رسائی کیلئے جدید اور آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو باہم مربوط کرانے کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالحکومت بنانے کیلئے انتہائی پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور ماحول دوست سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے بس سٹیشنز اور رئیل ٹائم ٹریکنگ کیلئے گوگل ایپ بھی متعارف کروا چکا ہے۔ اسکو مزید مسثر بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے یانگو کے ساتھ اسلام آباد میں عوامی نقل و حمل کے نظام کو مربوط کرنے کیلئے کام کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یانگو سروسز کو نہ صرف الیکٹرک اور فیڈر بس منصوبے سے مربوط کیا جائے بلکہ سی ڈی اے کی گوگل ایپ سے بھی منسلک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کو میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسوں اور یانگو کی کار اور بائیک سروسز کی آسان طریقہ کار سے معلومات و سہولیات میسر آئے گی۔یانگو ٹیم نے بتایا کہ یانگو سروسز کی خدمات تیس سے زائد ممالک میں موجود ہیں اور یانگو سروس کئی ممالک میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ بھی منسلک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یانگو کے آٹھ ہزار ڈرائیورز رجسٹرڈ ہیں جو سیف سٹی منصوبہ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ملاقات میں سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کیلئے الیکٹرک بائیکس و بائیسکل متعارف کرانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بائیکس، سکوٹیز اور بائیسکل کی سہولت متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اوپن اور شفاف ترین میکنزم کے تحت قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے زریعے الیکٹرک بائیکس، سکوٹیز اور سائیکلوں کی سہولت متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اس مقصد کیلئے تمام ضروری انفراسٹرکچر اور بہترین مواقع مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ملاقات میں یانگو ٹیم نے اسلام آباد میں ماحول دوست شجرکاری میں دلچسپی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ملاقات میں یانگو کی تکینکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بہترین، ماحول دوست اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی وزیر اعظم کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ اسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے یانگو سروسز سروسز کی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار