پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل۔ عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق.

ریزرو کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان کم ہے اور ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن ہی برقرار رہے گا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے رولز دے دیے گئے ہیں اور وہ انہی رولز کے مطابق کھیلیں گے۔ ورلڈ کپ سے پہلے چھ میچز باقی ہیں جن میں ٹیم کو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا۔

قومی کپتان نے کہا کہ چھ میچز میں بڑی تبدیلی ممکن نہیں کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے یہی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں اور اب رزلٹس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا مقصد 2026 میں ٹی ٹوئنٹی اور 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

سلمان علی آغا نے بتایا کہ یہ دونوں ورلڈ کپ جیتنا ان کے خواب ہیں اور اگر یہ خواب پورے ہوئے تو وہ بے حد خوش ہوں گے۔ اس وقت تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم ان کی کپتانی میں ہی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی سری لنکا کی پچز کو اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ نئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کی سیریز سے فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز ٹیم کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی اور اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم درست راستے پر ہے، مگر بہتری کی گنجائش ابھی باقی ہے اور جلد ٹیم ان مقامات تک پہنچ جائے گی جہاں سب کی توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی گئی ہے اور اب باقی چھ میچز میں ٹیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی جانب سے غزہ خالی کرانے کی نئی سازش کا انکشاف
  • کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا
  • انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!
  • تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، محمد نواز بھی شامل
  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان، محمد نواز بھی شامل
  • نومبر کا ہیرو کون؟ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی لسٹ جاری کردی
  • آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا
  • پینگوئنز کا وجود خطرے میں، جنوبی افریقہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، وجہ کیا ہے؟
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام