وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکوارٹرز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ
رانا مشہود نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت ہماری نوجوان نسل کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پریکٹس آف اسکلز پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں اور فری لانسرز کو مفت ڈیجیٹل لرننگ اکاؤنٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تیار کیا گیا ہے جس سے پاکستان کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
رانا مشہود نے اختتام پر کہا، اس پروگرام کے ذریعے ہم صرف افراد کو تربیت نہیں دے رہے بلکہ پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تاکہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیجیٹل مہارت وزیراعظم یوتھ پروگرام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل مہارت وزیراعظم یوتھ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔