شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن: خطرناک کمانڈر سمیت 10 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا .جس میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں. جس کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا.
گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
دریں اثناسیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں لے جاکر دھماکے سے اڑانا تھا. سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔واقعے میں سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا. یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ روز ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی تھی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج
پڑھیں:
پاک فوج کا عراقی فوج کیلئے اسپیشل فورسز ٹریننگ کا کامیاب انعقاد
—آئی ایس پی آر ویڈیو گریبپاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔
446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔
دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔
تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا۔
بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجودپاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔