سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنۃ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنۃ الخوارج طارق کچھی
پڑھیں:
کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز
کرم (آئی پی ایس )خیبر پخنتونخوا کے علاقے سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ڈی پی او کرم نے مزید بتایا کہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری روانہ کی گئی جس نے تین گھنٹے مسلسل دلیری سے مقابلہ کیا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں: بلاول گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم