data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز کی یہ کارروائی مغل کوٹ سیکٹر میں انجام دی گئی، جس میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور اس کے ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی دہشت گردانہ صلاحیتوں پر کاری ضرب لگی۔

یہ گروہ گزشتہ دو سال سے علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کچھی کی قیادت میں یہ دہشت گرد گروہ نہ صرف فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں ملوث تھا بلکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں بھی سہولت کار کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اس کامیاب آپریشن سے نہ صرف علاقے میں سیکورٹی کے حالات مستحکم ہوئے بلکہ خوارج دہشت گردوں کی مقامی نیٹ ورک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فورسز کو دیں تاکہ دہشت گردانہ منصوبوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی, 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے 22 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ دہشت گرد منظم سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، تاکہ کوئی اور بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد موجود ہو تو اسے بھی پکڑا یا ختم کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ”عزمِ استحکام“ کے ویژن کے تحت ملک بھر میں آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔ یہ ویژن نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دینے والی فیڈرل ایپیکس کمیٹی نے طے کیا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو توڑنے اور پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 7 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران سات خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
  • بلوچستان، کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملہ
  • ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی, 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید