کروشیا کے ساحل پر دو ہزار سال پرانا رومی جہاز حیرت انگیز حالت میں دریافت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کروشیا کے ساحل پر ایک ایسا انوکھا تاریخی انکشاف ہوا ہے جس نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو حیرت میں ڈال دیا۔
ساحل پر دو ہزار سال قبل سمندری طوفان کے باعث غرق ہونے والا ایک رومی جہاز سمندر کی تہ سے تقریباً مکمل حالت میں دریافت کر لیا گیا ہے۔ اس قدیم جہاز کی لکڑی اور ساخت ایسی محفوظ ہے کہ دیکھنے والوں کو یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ یہ دو ہزار برس پرانا ملبہ ہے۔
یہ شاندار دریافت کروشیا کے مشہور ڈیلماشین کوسٹ کے قریب ہوئی، جہاں محققین کی جانب سے کئی سال کی تحقیق کے بعد جہاز کا پورا ڈھانچہ منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس رومی جہاز کی لکڑی آج بھی ایسے چمک رہی ہے جیسے اسے حال ہی میں تراشا گیا ہو۔
تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ سمندری مٹی اور کم آکسیجن والے ماحول نے جہاز کو وقت کے اثرات سے بچائے رکھا، جس کی بدولت یہ اپنی اصل حالت میں محفوظ رہا۔
یہ دریافت دراصل 2020 میں شروع ہوئی تھی، جب غوطہ خوروں نے سمندر کی گہرائی میں ایک لکڑی کا ٹکڑا دریافت کیا جس میں دھاتی کیل لگی ہوئی تھی۔ اس اشارے سے محققین کو شبہ ہوا کہ یہاں کسی قدیم جہاز کا ملبہ دفن ہو سکتا ہے۔ پانچ سال کی مسلسل کھدائی، تحقیق اور جدید سونار ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد بالآخر وہ پورا جہاز سامنے آ گیا۔
جہاز تقریباً 42 فٹ طویل ہے اور اس کے اندر سے بڑی تعداد میں قدیم رومی سکے بھی برآمد ہوئے ہیں، جو اس دور کی تجارت، معیشت اور سمندری راستوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جہاز غالباً رومی سلطنت کے دور میں تجارتی سامان لے کر سفر پر نکلا تھا مگر شدید طوفان میں ڈوب گیا۔
کروشیا کے آثارِ قدیمہ کے ادارے نے اس دریافت کو بحیرہ ایڈریاٹک میں ہونے والی سب سے بڑی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جہاز نہ صرف رومی دور کی انجینئرنگ کا نادر نمونہ ہے بلکہ قدیم سمندری تجارت کے رازوں کو بھی بے نقاب کرے گا۔
اب ماہرین اس تاریخی جہاز کو سمندر کی تہ سے نکال کر محفوظ کرنے اور میوزیم میں نمائش کے لیے تیار کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے سیاح اس شاندار رومی ورثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کروشیا کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔