Jasarat News:
2025-12-07@23:52:47 GMT

آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریکیاوک (انٹرنیشنل ڈیسک) آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت کیے گئے جو اس جزیرہ نما ملک کے لیے ایک غیر معمولی واقعہ ہے ۔ آئس لینڈ دنیا کے ان چند خطوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اب تک مچھر موجود نہیں تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ انکشاف ایک محقق نے کیا۔ نیچرل سائنس انسٹی ٹیوٹ آف آئس لینڈ کے ماہرِ حشرات (انٹومولوجسٹ) میتھیاس الفریڈسن کے مطابق دارالحکومت ریکیاوک سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میںکولیسٹا انولاتانسل کے 3 مچھر دیکھے گئے۔ یہ مچھر وائن رپس سے اکٹھے کیے گئے جو عام طور پر پروانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئس لینڈ

پڑھیں:

جرمنی میں کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وفاقی شماریاتی دفتر نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت پر کام والوں کی تعداد 63 لاکھ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم اجرت والی ملازمتیں تمام ملازمتوں کا 16 فیصد بنتی ہیں، جو 2024ء کے تناسب کے برابر ہے۔ اپریل 2014 ء میں یہ شرح 21 فیصد تھی۔ اس کے بعد کم سے کم اجرت پر کم کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کم سے کم اجرت اوسط مجموعی فی گھنٹہ اجرت کے دو تہائی پر مقرر کی جاتی ہے، اس میں تربیتی ملازمین کو شمار نہیں کیا جاتا۔ یعنی یہ شرح مجموعی تنخواہوں کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔اپریل میں یہ حد 14.32 یورو تھی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
  • آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی سے کئی مکانات خاکستر
  • طیاروں کی ہوا میں بیکٹیریا موجود ہونے کا انکشاف
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
  • انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران سڑک کابڑا حصہ دھنس گیا
  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک
  • افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
  • آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
  • جرمنی میں کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز