سوڈان : خرطوم ائرپورٹ کی بحالی سے قبل اطراف میں ڈرون حملے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی دار الحکومت کے ائرپورٹ کے اطراف میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل حکام نے اعلان کیا تھا کہ ائرپورٹ کو بدھ کے روز اندرونِ ملک پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈا 2سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ائرپورٹ اپریل 2023 ء میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے بند ہے۔ ان لڑائیوں نے دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔دوسری جانب دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جدہ میں او آئی سی کے وزرائے آبی کانفرنس کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-08-13
جدہ (سید مسرت خلیل) او آئی سی کے وزرائے آبی کانفرنس کا پانچواں اجلاس منگل کو جدہ میں شروع ہوا، جس کا موضوع تھا ’’وژن سے اثرات تک‘‘۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء اور آبی امور کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ یہ کانفرنس مسلسل تین روز تک جاری رہے گی جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔ اوآئی سی میں پاکستان کے اعزازی سفیر سید محمد فواد شیرکر رہے ہیں۔