پشاور:

مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث افغان مہاجرین کے مردان میں  3 جب کہ صوابی میں 2 کیمپ خالی کر ائے گئے ہیں۔ مردان  سے خالی کرائے گئے کیمپوں میں جلالہ کیمپ، کاگان کیمپ اور باغیچہ کیمپ شامل ہیں۔

افغان کیمپوں میں مقیم 8990خاندان اور 52125 افراد افغانستان روانہ  کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مردان نے چیف سیکرٹری کو رپورٹ  بھی ارسال کردی ہے۔

افغان کمشنریٹ نے خالی کیمپ کے انتظامی امور کمشنر مردان کے حوالے  کردیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مردان میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ریونیو ٹیکس آفس کا چھاپہ

آر ٹی او پشاور کی غیر قانونی تمباکو پیداوار کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مردان میں ایک سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایم/ایس یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کی غیر رجسٹرڈ مشینری برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ مشینری کی یومیہ پیداوار تقریباً 6,000 سے 7,000 کلوگرام تمباکو تھی۔ جس سے روزانہ تقریباً 45 ملین روپے کی غیر قانونی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا۔

غیر رجسٹرڈ مشینری خاص طور پر اندرونِ ملک اور آزاد کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ کی پیداوار کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس سے قبل بھی وفاقی بورڈ آف ریونیو نے جعلی سگریٹ کارٹیل پکڑ کر اربوں روپے کے ٹیکس نقصان سے بچایا تھا۔

غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کی پیداوار ہر سال قومی آمدنی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتی ہے، خیبرپختونخوا میں گورنس کی ناکامی کی وجہ سے صوبہ غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کی نشست پر  عابدشیر علی سینیٹر منتخب 
  • پشاور: دو کم عمر لڑکوں سے 2 کلو آئس برآمد
  • محکمہ ایکسائز خیبر پختونخواپشاور، 2 کمسن لڑکوں سے 2 کلو آئس برآمد
  • موت کے سوداگر منشیات اسمگلنگ کیلئے بچوں کو استعمال کرنے لگے
  • موت کے سوداگر اب منشیات اسمگلنگ کیلئے بچوں کو استعمال کرنے لگے
  • لائن آف کنٹرول پاہل میں پاک فوج کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ
  • مردان میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ریونیو ٹیکس آفس کا چھاپہ
  • الخیرٹرسٹ کے تحت اورنگی مومن آباد ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ
  • الہول کیمپ اور عراقی سلامتی
  • چمن، سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ بحال