امریکا میں قیمتی نباتاتی عرق چوسنے والے عجیب کیڑے کی نئی نسل دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں قیمتی نباتاتی عرق چوسنے والے عجیب اور خطرناک کیڑے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے دیکھ کر سب پریشان ہیں۔
امریکی ریاست ایریزونا میں ماہرینِ زراعت کو اُس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب سرحدی علاقے میں ایک کیڑے کی ایسی نئی قسم دریافت ہوئی جو اس سے پہلے امریکا میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔
اس خطرناک کیڑے کو لیف ہاپر کی ایک نئی نوع قرار دیا گیا ہے جسے سائنسی طور پر Osbornellus sallus کہا جا رہا ہے۔ دریافت کا یہ انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار میکسیکو سے آنے والی سبزی ریڈیچیو کی شپمنٹ کی جانچ کر رہے تھے اور معمول کی تلاشی کے دوران جب انہیں یہ غیر معمولی کیڑا نظر آیا تو فوری طور پر ماہرینِ نباتات کو مطلع کیا گیا۔
ابتدائی تحقیق سے پتا چلا کہ یہ کیڑا گھاس، درختوں اور جھاڑیوں سے قیمتی نباتاتی عرق چوستا ہے جو پودوں کی نشوونما کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ چونکہ یہ لیف ہاپر کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے اس کے ذریعے پودوں کی مختلف بیماریوں اور وائرسز کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس نئی قسم پر فوری قابو نہ پایا گیا تو یہ امریکا کی مقامی فصلوں اور زرعی نظام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کیڑا فصلوں کے عرق چوس کر نہ صرف ان کی افزائش کو متاثر کرتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں پورے کھیتوں کو بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ یہ نوع دیگر امریکی ریاستوں میں پھیل نہ جائے، کیونکہ ایک بار ایسے کیڑے مقامی ماحول میں ڈھل جائیں تو ان کا خاتمہ انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
حکام نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اپنے کھیتوں یا باغات میں کوئی نیا یا غیر معمولی کیڑا دیکھیں تو فوراً متعلقہ زرعی محکمے کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ اسی طرح عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سبزیاں یا دیگر نباتاتی اجناس خریدتے وقت ان کے قرنطینہ اسٹیکرز یا سرٹیفیکیٹس ضرور چیک کریں۔
ریاستی اور وفاقی زرعی محکموں نے اس دریافت کے بعد ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں اس نوع کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔