سعودی عرب میں نایاب درخت ’’السرح‘‘ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب میں نایاب درخت السرح کی دریافت اور باضابطہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔
کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ اہم دریافت اس کے جاری فیلڈ سروے پروگرام کے دوران سامنے آئی جو نایاب پودوں کی نگرانی، معدومیت کے خطرے سے دوچار نباتات کے تحفظ اور قدرتی ماحولیاتی نظام کے استحکام پر مرکوز ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ السرح (Maerua crassifolia Forssk) درخت وادی الشوقی کے علاقے میں دریافت ہوا۔ یہ خشک اور نیم خشک ماحول میں پائے جانے والا ایک نایاب درخت ہے جو سخت موسم اور خشک سالی میں بھی سرسبز رہ سکتا ہے۔
زرائع کے کہنا ہے کہ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر ماہر الغوثمی نے کہا کہ یہ دریافت اتھارٹی کی سائنسی حکمتِ عملی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے جس کا مقصد قدرتی ماحول کی نگرانی اور ڈاکومنٹیشن ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درخت کی دریافت کے بعد ایک جامع حفاظتی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس میں درخت کے گرد باڑ لگانا، باقاعدہ نگرانی، معلوماتی بورڈ کی تنصیب، بیجوں کا حصول اور انہیں نرسریوں میں اُگا کر ریزرو کے دیگر موزوں مقامات پر دوبارہ لگانے کا منصوبہ شامل ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق السرح درخت معدومی کے خطرے سے دوچار ہے، یہ درخت بنجر علاقوں میں نباتاتی تنوع بڑھانے، جنگلی حیات کے لیے غذائی وسائل فراہم کرنے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ، OGDCLنشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا ضلع کوہاٹ میں واقع واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔
تیل و گیس کے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ ناشپا بلاک کے پی کے میں دریافت کئے، او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکس چینج کو خط کر آگاہ کردیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 56 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ دریافت ملکی توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ناشپا بلاک کنگریالی فارمیشن سے پہلی مرتبہ تیل و گیس دریافت ہوا ہے، دریافت میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد حصے کے ساتھ آپریٹر ہے۔ دریافت میں پی پی ایل کا حصہ 30 فیصد اور پی ایچ ایل کا 5 فیصد ہے۔