ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت، سیکرٹ سروس کا تحقیقات کیلئے FBI سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان اشیاء کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ٹرمپ کے فلوریڈا کے ہفتہ وار دورے سے پہلے سکیورٹی کی تیاریوں کے دوران پائی گئیں۔ ایجنسی نے ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس وقت کوئی فرد موقع پر موجود نہیں تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرمپ کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختص 504 ملین کے فنڈ کی تفصیلات طلب
—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔
مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔