لاہور ہائیکورٹ: 50 سالہ خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں 20 سالہ لڑکے کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ لڑکے کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس امجد رفیق نے ملزم آفتاب عرف سورج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
وکیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دانستہ طور پر ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ گلی کی لڑائی کو زیادتی کی کوشش کا رنگ دے کر مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ملی بھگت سے پنجاب میں زیادتی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، قانونی شعور تسلیم نہیں کرتا کہ ایک نوجوان گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کریگا۔
وکیل نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے مقدمے کے نامزد دوسرے ملزم کے حق میں پیسے لیکر بیان دیدیا، متاثرہ خاتون کا شریک ملزم کے حق میں بیان ہی مرکزی ملزم کی ضمانت منظور کرنے کیلئے کافی ہے،
وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے طے کردہ اصول کے مطابق شک کا فائدہ ضمانت کی سطح پر بھی زیر غور لایا جا سکتا ہے۔
پراسکیوشن اور مدعیہ کی طرف سے ملزم آفتاب کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے تفصیلی دلائل کے بعد 1 لاکھ مچلکوں کے عوض ملزم آفتاب کی ضمانت منظور کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ضمانت منظور زیادتی کی کوشش
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :