افغانستان کو آزادی ہمارے خون سے ملی، حافظ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور بازاروں پر دھماکے کر کے شہریوں کو شہید کیا، ہمارا شرعی حق ہے کہ کوئی حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کی مسجد نمرہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو آزادی ہمارے خون سے ملی، افغانی تو اس وقت پیدا ہی نہیں ہوا ہوگا، دہشت گردی کی وجہ سے ایک لاکھ افراد شہید ہو گئے، شریعت حکم دیتی ہے کہ کوئی وطن پر حملے کرے تو اس کا دفاع کیا جائے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آئین پاکستان گلی اور محلے کے بچوں نے نہیں بنایا، فلسطینیوں نے جب خوشی کا اظہار کیا تو ہم اللہ کا شکر ادا کیا، جب فلسطین اور اسرائیل کی بات ہو گی تو فلسطین کی حمایت کرنیوالوں کیساتھ کھڑے ہوں گے اور اسرائیل کیساتھ کھڑے ہونیوالوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کو فلسطین کی بجائے اسرائیل سبوتاژ کر رہا ہے، جہاں اہل فلسطین خوش ہوں گے، وہاں ہم خوش ہوں گے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی مسجد، مدرسہ سیل نہیں ہے، ہر دو تین ماہ کے بعد کیوں ہم لوگ لاشیں اٹھاتے ہیں، تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے فاتح جرنیل سے ملاقات کی، جس نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ طاہر اشرفی نے کیساتھ کھڑے نے کہا کہ ہوں گے
پڑھیں:
بار بار کوچز کی تبدیلی سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہو سکتے، کوچ طاہر زمان
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ بار بار کوچز کی تبدیلی سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہو سکتے۔
طاہر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سال بعد پرو لیگ میں شرکت کرنا ایک مشکل سفر تھا۔
انہوں نے کہا کہ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پرو لیگ کے ہر میچ کے بعد ہماری بہتری نظر آئے۔
ہاکی ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میچز سے پہلے ہم بھرپور تیار ہونا چاہتے ہیں۔