بالی ووڈ اداکار مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔
ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔
View this post on InstagramA post shared by Harshvardhan Rane (@harshvardhanrane)
ہرشوردھن نے ایسا اس لئے کہا کیونکہ ان کی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ فلاپ ہوگئی تھی تاہم جب اسے 9 سال بعد دوبارہ ریلیز کیا تو اس نے حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر خوب کمایا اور کامیاب فلم قرار دے دی گئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی افواج کی ہم آہنگی نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، مودی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یہ بات بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں وہ اس کے عملے کے ساتھ دیوالی کا تہوار منا رہے تھے۔
آئی این ایس وکرانت بھارت کا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز ہے اورمکمل طور پر ملک میں تیار کیا گیا پہلا جہاز ہے۔
آپریشن سیندور کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا، ''بھارتی بحریہ کے پیدا کردہ خوف، فضائیہ کی غیر معمولی مہارت، بری فوج کی شجاعت اور تینوں افواج کی شاندار ہم آہنگی نے پاکستان کو آپریشن سیندور کے دوران بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔
‘‘بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا، ''چند ماہ پہلے ہی ہم نے دیکھا کہ وکرانت کے صرف نام ہی سے پاکستان میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
(جاری ہے)
ایسی ہے اس کی طاقت۔ یہ ایک ایسا نام جو جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دشمن کے حوصلے پست کر دیتا ہے۔ یہی ہے آئی این ایس وکرانت کی قوت…‘‘
مودی نے بھارتی مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا، ''میں نے ہماری فوجی طاقت کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
یہ بڑے جہاز، ہوا سے تیز اڑنے والے طیارے، یہ آبدوزیں، یہ سب اپنی جگہ متاثر کن ہیں، لیکن جو چیز انہیں واقعی ناقابلِ شکست بناتی ہے وہ ہے ان پر سوار جوانوں کا حوصلہ۔ یہ جہاز لوہے سے بنے ہیں، مگر جب ان پر ہمارے فوجی سوار ہوتے ہیں تو یہ زندہ، سانس لیتی طاقت بن جاتے ہیں۔‘ بڑے دفاعی برآمد کنندگان میں شامل ہونا بھارت کا ہدفبھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے میزائلوں نے آپریشن سیندور کے دوران اپنی صلاحیت ثابت کر دی اور اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا،'' صرف آکاش اور برہموس (میزایلوں) کا نام ہی خوف پیدا کر دیتا ہے۔ بہت سے ممالک اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بھارت تینوں افواج کے لیے سازوسامان برآمد کرنے کی صلاحیت پیدا کر رہا ہے۔‘‘
بحریہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ''میرا مقصد یہ ہے کہ بھارت دنیا کے سرکردہ دفاعی برآمد کنندگان میں شامل ہو۔
گزشتہ دہائی میں ہماری دفاعی برآمدات میں تیس گنا اضافہ ہوا ہے، اور اس کامیابی کے پیچھے ہمارے دفاعی اسٹارٹ اپس کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری سائنس، ہماری خوشحالی، اور ہماری طاقت، سب انسانیت کی خدمت اور اس کے تحفظ کے لیے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ آج کی باہم مربوط دنیا میں، جہاں ممالک کی معیشتیں اور ترقی بحری راستوں پر منحصر ہیں، بھارتی بحریہ عالمی استحکام برقرار رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دنیا کی 66 فیصد تیل کی ترسیل اور 50 فیصد عالمی کارگو شپمنٹس بھارتی سمندر سے گزرتی ہیں۔
فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کا سلسلہیاد رہے کہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیرِ اعظم مودی ہر سال دیوالی کا تہوار فوج کے جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔
2014 میں انہوں نے یہ تہوار سیاچن گلیشیئر میں فوجیوں کے ساتھ منایا؛ اگلے سال پنجاب کے امرتسر میں ڈوگرائی وار میموریل پر، اور گزشتہ سال انہوں نے گجرات کے کَچھ میں بھارت-پاک سرحد کے قریب بی ایس ایف، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔
ادارت: صلاح الدین زین