data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، جس کا براہِ راست اثر مقامی منڈیوں پر پڑ رہا ہے۔ سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمد و رفت معطل ہے، اور بارڈر پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں طویل قطاروں میں کھڑی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں پھل اور دیگر غذائی اشیاء لدی ہوئی ہیں۔

بارڈر بندش کے باعث پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ انار 300 روپے فی کلو سے دگنا ہو کر 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح سیب کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے یہ ضروری اشیاء پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عارضی ہے اور جیسے ہی سرحد کھلے گی، قیمتیں دوبارہ معمول پر آ جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے اور جلد ہی تجارتی راستے کھولنے پر بات چیت جاری ہے۔ عوام کو توقع ہے کہ بارڈر کی بحالی سے نہ صرف پھلوں بلکہ دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی کلو

پڑھیں:

پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری

اسلام آباد:

گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے  گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا  ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر  کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر  کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک: افغان حکام کا دعویٰ
  • سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
  • مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری قرار
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا
  • کراچی: دودھ کے نمونے مضرصحت اور انسانوں کیلئے ناقابل استعمال قرار، رپورٹ پیش
  • پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری
  • پٹرول  2، ڈیزل  4.79روپے  لٹر سستا