غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی42: لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر رضا کارانہ طور پر اسلحہ مقامی تھانوں میں جمع کرانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ خود مختارانہ طور پر اسلحہ جمع کرائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ لائسنس یافتہ افراد کو بھی اپنے ہتھیار تھانوں میں رجسٹرڈ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
لاہور پولیس نے اب تک غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 45 مقدمات درج کر دیے ہیں۔ شہر کے اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور ان کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے — ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈیلرز کے پاس موجود ہتھیار اور گولیاں لائسنس کے مطابق چیک کی جائیں گی۔ حکام نے بتایا ہے کہ جرائم کا 80 فیصد سے زائد حصہ غیر قانونی اسلحہ سے جڑا ہوا ہے اور ڈکیتیاں، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی ہتھیار کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
اسلحہ کی ویریفیکیشن میں ہوم ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہوں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
سعودی عرب ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد 39 ملین سے تجاوز کر گئی
سعودی عرب میں ریلوے کے شعبے نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے، جہاں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 39 ملین سے تجاوز کر گئی۔
یہ اعداد و شمار سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جاری کیے، جو ملک میں ریلوے نظام کی تیز رفتار ترقی اور عوامی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق بین المدن ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے 2.7 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔
ان میں سے 2.07 ملین افراد نے حرمین ایکسپریس کا استعمال کیا، 251 ہزار نے شمالی ریلوے (سار) کے ذریعے سفر کیا، جبکہ 378 ہزار مسافر شرقی ریلوے (سار) پر سفر کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ‘پری ونٹر سیزن’ کا آغاز، زرعی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے موزوں موسم
یہ اعداد و شمار ریلوے کے بڑھتے ہوے استعمال اور سہولتوں کی بہتری کی واضح علامت ہیں۔
شہری علاقوں کے اندر چلنے والی ریلوے سروسز میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 36.3 ملین سے زائد مسافروں نے مختلف شہری ٹرینوں کا استعمال کیا۔
ریاض میٹرو نے 25.2 ملین سے زیادہ مسافروں کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سروس کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خودکار ٹرانسپورٹ سسٹم نے 10.2 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کی۔
اس کے علاوہ جامعہ شہزادی نورة بنت عبدالرحمن کے اندر چلنے والی خودکار ٹرین سے 967 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شہر تنومہ میں ماحولیاتی آگاہی مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز
اتھارٹی کے مطابق ریلوے کے ذریعے 4.09 ملین ٹن سامان اور 227 ہزار سے زائد کنٹینرز منتقل کیے گئے، جو سعودی معیشت کے استحکام اور صنعتی ومعدنی شعبوں کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں ریلوے کے بڑھتے ہوئے کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، ریلوے نظام نہ صرف شہریوں کے لیے محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کر رہا ہے بلکہ کاربن کے اخراج میں کمی لا کر ماحول دوست ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی عرب ریلوے نورة بنت عبدالرحمن