2025-10-21@08:05:16 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«شاہین آفریدی کو کپتان»:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ .@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ???????? He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025 کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ...
پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔ https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں جیتی ہوئی 3 پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تاثر مسترد کرتے ہوئے بدستور تینوں طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مستقبل میں خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی طرز کی کرکٹ کو چھوڑنے کا نہیں سوچا، جب سے میں کھیل رہا ہوں یہی ذہن میں رہا کہ پاکستان کیلیے اچھا پرفارم کروں، اس میں مجھے کافی عزت بھی ملی۔ اس سوال پر کہ صرف ایک سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی اسے دل...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل...
حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ: (آئی پی ایس) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔قبل ازیں قومی کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا ڈاٹ بالز کھیلنے کا بدترین منفی ریکارڈ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...