’شاہین، نسیم اور حارث کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا، سابق کپتان محإد حفیظ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا ڈاٹ بالز کھیلنے کا بدترین منفی ریکارڈ
ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، اور اب چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھی کوئی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے ملک پر زور دیا کہ اسے بولنگ کے دیگر آپشنز کو دیکھنا شروع کر دینا چاہیے۔
آپشنز کیا ہیں؟محمد حفیظ نے کہا کہ یہ تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے باوجود شاہین، نسیم اور حارث نے خود کو پاکستان کے لیے بڑے ٹورنامنٹس جیتنے کے قابل ثابت نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’آئیے آگے بڑھیں اور محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ جیسے دیگر بولرز کو موقع دیں اور یہ کھلاڑی اپنی باری کے منتظر بھی ہیں اور مستحق بھی‘۔
’10 سال سے کھیلنے والے بابر اعظم ضرورت کے وقت کچھ نہ کرسکے‘محمد حفیظ نے بابر اعظم کی اہم میچوں میں خاص طور پر بھارت کے خلاف کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہی، پھر بھی وہ ہندوستان کے خلاف ایک بھی فتح حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد نہیں کر سکے۔
قومی بولنگ اٹیک کی کارکردگییاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف پاکستان کے گروپ مرحلے کے دونوں میچوں میں شاہین، نسیم اور حارث کے بولنگ اسپیل مہنگے ثابت ہوئے اور تینوں نے نے زیادہ رنز بنائے۔
شاہین آفریدی کی بولنگ کی حالتشاہین آفریدی دونوں میچوں میں مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف، انہوں نے 10 اوورز کرائے اور 68 رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم اور وقار یونس پر آج کے کھلاڑیوں کی طرح کام کا بوجھ نہیں تھا، شاہین آفریدی
بھارت کے خلاف شاہین آفریدی نے 8 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن 9.
نسیم شاہ کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 اوورز میں 63 رنز دے کر 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ تاہم بھارت کے خلاف وہ 8 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔
حارث رؤف تینوں سے ’آگے‘حارث رؤف تینوں میں سب سے مہنگے رہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 10 اوورز میں 83 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے خلاف میچ میں انہوں نے 7 اوور کیے اور ایک بھی وکٹ نہ لے سکے جبکہ 52 رنز دے دیے۔
دفاعی چیمپیئن و میزبان پاکستان 2 میچ کے بعد مقابلے سے باہر؟نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان اور دفاعی چیمپیئن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔
دفاعی چیمپیئن پاکستانی ٹیم اب اپنا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: غلطیاں ٹھیک کریں ورنہ بھوٹان سے بھی ہار جائیں گے، راشد لطیف کی پی سی بی سربراہان پر تنقید
بالفرض قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا بھی دیا تب بھی وہ جیت اس کے لیے جیت کافی نہیں ہو سکتی کیونکہ معاملہ اب دوسری ٹیموں کے نتائج پر ہے لیکن لگتا یہی ہے اب وہ ’غیبی امداد‘ بھی کام نہیں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیمپیئنز ٹرافی حارث رؤف شاہین آفریدی شاہین نسیم حارث بدترین کارکردگی شاہین نسیم حارث خداحافظ نسیم شاہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی شاہین ا فریدی شاہین نسیم حارث بدترین کارکردگی شاہین نسیم حارث خداحافظ نسیم شاہ چیمپیئنز ٹرافی بھارت کے خلاف شاہین ا فریدی محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ پاکستان کے اوورز میں انہوں نے نسیم شاہ اور حارث کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ حکمرانوں نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا ہے، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کی 21 لاکھ کی آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، لوگ فاقوں سے شہید ہو رہے ہیں جب کہ اسرائیل اسے اپنی فتح قرار دے رہا ہے، صہیونی مظالم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل پشت پناہی میسر ہے جبکہ پاکستانی حکمران اس سے نوبل انعام کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کے ایک نحیف بچے کی تصویر شیئر کرکے اسلامی دنیا کے حکمرانوں اورعالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ غزہ کا فاقہ زدہ بچہ 18 ماہ کا محمد زکریا ہے جس کی تصویر امریکا، اور اقوام متحدہ پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد ''مہذب'' دنیا کی ناکامی اور عالمی قوانین کی پامالی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی افواج کی سفاکیت انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے، اسرائیل کی بارود اور آگ کی بارش بلاتمیز مساجد، اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بمباری سے 60 ہزار سے زائد لوگ جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، شہید ہوگئے ہیں، زخمیوں اور ملبے تلے دب جانے والوں کی تعداد کا تاحال اندازہ نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے لاکھوں کی آبادی کو خوراک اور ادویات کی ترسیل پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، اہل غزہ کو پینے کے پانی تک کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی مظالم کو ٹرمپ کی مکمل پشت پناہی میسر ہے جب کہ پاکستان کے حکمرانوں نے اسے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے اسلامی دنیا اور بالخصوص عرب ممالک اور پاکستان کے حکمران خواب خرگوش سے بیدار ہوں اور غزہ کے معاملہ پر امت کے جذبات کی ترجمانی کریں۔