ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی سدائیں گونجنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل بریسویل 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ 6، حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک ایک رن بناکر پویلین روانہ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم کیوی بالرز سامنے بےبس رہی اور محض 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی یہ گرین شرٹس کا ٹی20 فارمیٹ میں 10واں کم ترین اسکور تھا۔
دوسری جانب ٹیم میں واپسی کرنیوالے شاداب خان نے 3 اننگز میں صرف 30 رنز بنائے جبکہ گیند کے ساتھ 4 میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
اسی طرح فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے دو میچوں میں صرف دو وکٹیں حاصل کیں، جن کی اوسط 66.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔لیگ اسپنر شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔