پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں جیتی ہوئی 3 پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے جگہ بنائی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سکندر رضا جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلوائی، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پی ایس ایل الیون میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی شامل ہیں، جن میں کپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی شامل ہیں، جبکہ خوشدل شاہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل الیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ایس ایل الیون

پی ایس ایل الیون شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز، سکندر رضا، فہیم اشرف، حسن علی، علی رضا اور ابرار احمد شامل ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو بارویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ شاہین شاہ ا فریدی لاہور قلندرز وی نیوز شاہین شاہ ا فریدی لاہور قلندرز شامل ہیں

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا