کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے، مونس علوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
یک بیان میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کیپٹو پاور کے گرڈ پر منتقل ہونے سے نیشنل گرڈ کو بہت فائدہ ہوگا، ملک میں بجلی کا استعمال جتنا بڑھے گا، اتنے ہی کیپسٹی چارجز کم ہوں گے اور ٹیرف میں کمی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹو پاور پر چلنے والی صنعتوں کو گرڈ پر منتقلی کے حوالے سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کی صنعتوں کو قومی گرڈ پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور کراچی الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔ مونس علوی نے کہا کہ کراچی الیکٹرک مزید 45 کیپٹو پاور پلانٹس کو گرڈ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے اور کے الیکٹرک کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور کے گرڈ پر منتقل ہونے سے نیشنل گرڈ کو بہت فائدہ ہوگا، ملک میں بجلی کا استعمال جتنا بڑھے گا، اتنے ہی کیپسٹی چارجز کم ہوں گے اور ٹیرف میں کمی ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر کے الیکٹرک نے کہا
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔