2026-07-24@16:20:59 GMT
تلاش کی گنتی: 205972
«نیمل خاور»:
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹرعبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے میں انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ ایم آر آئی کے بعد انجری کی تصدیق ایم آر آئی اسکین اور تفصیلی طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی کہ عبداللہ فضل کی انجری ایسی نوعیت کی ہے جس کے باعث انہیں مکمل بحالی کے...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر عوام دشمن شرپسندانہ کارروائی کی اور دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے شرپسند عوام کے جان ومال کے دشمن بن گئے ہیں اور خضدار ہڑنبو کراس کے قریب دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی۔ متاثرہ شہری نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی کودہشت گردوں نے چھین کرآگ لگا دی۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ یہ گاڑی میرے اور میرے خاندان کا واحد ذریعہ معاش تھی، متاثرہ شہری نے حکومت اور اداروں سے نقصان کے بدلے انصاف فراہم کرنے کا...
وزیر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ و سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ ایچ آئی وی غفلت پر کوئی رعایت نہیں ہوگئی ذمہ دار ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سندھ کے وزیر محنت، انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے گورننگ باڈی کے چیئرمین سعید غنی نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں کسی ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف یا افسر کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایچ آئی وی پھیلاؤ کے ذمہ داروں کے خلاف محکماجاتی کارروائی کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔...
برسات کا موسم جہاں ٹھنڈک اور خوشگوار ماحول لاتا ہے، وہیں نمی، جراثیم اور مختلف انفیکشنز کے باعث متعدد موسمی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر اس موسم میں قدرتی طور پر جسم کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانا ہو تو کریلا بہترین غذاؤں میں شمار ہوتا ہے، جو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ کریلا اپنے کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی پسندیدہ سبزی نہیں، تاہم غذائیت کے اعتبار سے اسے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور دیگر قدرتی غذائی اجزا جسم کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے اثرات کم کرنے میں...
کراچی (فاران خان ) کراچی میں ایچ آئی وی کے بعد خناق نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں خناق سے 13 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کراچی میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اب خناق کے مرض نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، رواں سال سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال میں خناق کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 13 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک ملک بھر میں خناق کے 308 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں رواں سال اب تک خناق کے 113 مشتبہ کیسز رپورٹ...
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر تنظیمیں افغانستان سے سرگرم ہیں اور افغان طالبان کی سرپرستی میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں افغانستان سے درپیش دہشت گردی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بی ایل اے، ای ٹی آئی ایم سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور افغان طالبان کی سرپرستی میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں دو ہزار سے زائد دہشت گردی...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پیر کے روز امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات منگل کو ہوگی جبکہ اسی روز ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی تدفین کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔ جنھیں اسرائیل کے مضبوط حامی امریکی سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کی فروری کے آخر سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد دونوں...
چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی
چین کی معروف مصنوعی ذہانت کمپنی آئی فلائی ٹیک نے ایسا جدید ‘اے آئی بلیک بورڈ’ متعارف کرا دیا ہے جو استاد کی آواز، ہاتھ کی لکھائی اور تدریسی مواد کو سمجھ کر اسے فوری طور پر ڈیجیٹل نوٹس اور تھری ڈی ماڈلز میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی کمپنی نے نئے ژونگ فی ٹونگ شوان اے آئی بلیک بورڈ کی نمائش شنگھائی میں منعقد ہونے والی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026ء میں کی۔ مظاہرے کے دوران دیکھا گیا کہ استاد عام انداز میں بورڈ پر مساوات یا خاکہ بناتا ہے، جسے یہ ذہین بورڈ فوری طور پر انٹرایکٹو گراف اور تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کر...
سام سنگ کے آئندہ فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 27 سیریز سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئی ہیں، جن میں فونز کے اندرونی نام اور کیمرا سینسرز کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایس 27 سیریز کے چار ماڈلز پر کام جاری ہے، جنہیں اندرونی طور پر این ایم 1 سے این ایم 4 کے نام دیے گئے ہیں۔ یہ نام ممکنہ طور پر ‘نیو میرکل’ یا ‘نیکسٹ میرکل’ کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جو گلیکسی ایس 26 سیریز کے اندرونی نام ‘میرکل’ کے بعد رکھے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش لیک کے مطابق این ایم 4 ممکنہ طور پر گلیکسی ایس 27 الٹرا ہوگا،...
سیاروں، ستاروں اور چاند کی حدیں دھندلا گئیں، ماہرین نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر چاند دریافت کر لیا
ماہرین فلکیات نے ایک اہم پیشرفت میں ایک ایسا منفرد فلکیاتی جسم دریافت کیا ہے جس نے کائنات سے متعلق کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خود سائنس دان بھی تاحال اس بات پر متفق نہیں کہ اسے سیارہ کہا جائے چاند یا پھر کچھ اور۔ یہ بھی پڑھیں: چاند کی گرد میں خلائی مخلوق کی تہذیبوں کے آثار چھپے ہو سکتے ہیں، نئی تحقیق نئی تحقیق کے مطابق سی ڈی-35 2722 (CD-35 2722) نامی ستارے کے نظام میں ایک ایسا منفرد جسم دریافت ہوا ہے جو ممکنہ طور پر نظام شمسی سے باہر دریافت ہونے والا پہلا چاند ہو سکتا ہے۔ اس دریافت کی سب سے غیرمعمولی بات یہ ہے کہ یہ جسم...
لاہور: پیپلز پارٹی لاہور کا 25 جولائی کو مینار پاکستان پر گرینڈ جلسے کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلع انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی، پولیس نے جلسے کے لیے پہنچی کرسیاں، جنریٹر اور ڈیکوریشن سے لدے ٹرک گیٹ پر روک دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے کل 25 جولائی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں صدر زرداری، بلاول اور آصفہ بھٹو کو شرکت کرنی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج پولیس نے جلسہ گاہ آئے سامان سے لدے ٹرک باہر ہی روک دیے، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی جس میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی...
یورپی یونین نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزام میں ایران کے 5 ججوں اور ایک سائبر گروپ کے بانی پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں نیما صالحی بھی شامل ہیں جو ایرانی سائبر گروپ آشیانے کے بانی ہیں۔ یورپی یونین کا الزام ہے کہ یہ گروپ ایران کی سائبر پولیس فاٹا اور پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے حکومتی سطح پر معلومات کے بہاؤ کو محدود کرنے اور آن لائن نگرانی میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر پانچ ایرانی ججوں...
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی کے مطابق کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاؤچ، پان اور گٹکے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ نوشی اور منشیات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پرنسپل کو کالج کی حدود میں منشیات سے پاک ماحول یقینی بنانا ہوگا۔ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز کے اطراف میں تمباکو و منشیات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ ہر انسانی جان کا ضیاع غلط اور ناقابلِ قبول ہے لیکن کسی ایک شخص کے پُرتشدد عمل کو سب کیلئے اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران پورے کشمیر میں نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، پوچھ گچھ اور ہراسانی پر شدید تشویش اور رنج و اضطراب کا اظہار کیا۔ دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو مبینہ طور پر "اوور گراؤنڈ ورکرز" یا او جی ڈبیلو ہونے کے الزام میں اٹھایا گیا ہے۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار کے قتل کے بعد...
افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز کابل (آئی پی ایس ) افغا نستان میں طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان مخالف گروپ یفتل کے بعد اب زیبک اور بدخشاں میں بھی مربوط حملے کررہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق توپ خانہ علاقے میں طالبان کی چوکیوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں، ان جھڑپوں کے دوران 15 طالبان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید علاقوں تک لڑائی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بدخشاں میں طالبان رجیم کی گرفت کمزور پڑنے لگی اور بڑھتی دراڑیں مزید واضح ہو چکی...
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز، امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمی کے باعث پاکستانی...
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطان کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سی سیکشن کی وجہ سے سندھ میں شرحِ اموات بڑھ رہی ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد اس کے نتائج نظر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے۔ کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں جاری چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ پاکستان میں ہر 45 منٹ بعد ایک خاتون حمل سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان سے محروم ہو جاتی ہے، ماں کی زندگی بچانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی اور صحت...
اپنے ایک مضمون میں اینڈرو ایکزم کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما عرب کا ایک اور حساس مقام "باب المندب"، "یمن" میں ایران کے ساتھیوں (حوثیوں) کے ذریعے بند کر دیا گیا۔ جس سے چینی برآمدات میں کمی کی وجہ سے امریکہ میں توانائی کی صںعت کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی مجلے "اٹلانٹک" میں "اینڈرو ایکزم" نے ایک مضمون لکھا۔ جس میں انہوں نے واضح کیا کہ "امریکہ" کے لئے بہتر ہے کہ وہ جتنا جلدی ہو سکے اس بات کو تسلیم کر لے کہ وہ "ایران" سے ہار چکا ہے۔ کیونکہ نہ ماننے کی صورت میں جو فساد پیدا ہوگا وہ ہمیں سنبھالنا پڑے گا۔ انہوں نے امریکی وزیر جنگ "پیٹ ہیگزٹ"...
اسلام ٹائمز: خطے میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن کی جنگ اب محض ایک اندرونی بحران یا حتی صنعاء اور ریاض کے درمیان ٹکراو کی حد تک باقی نہیں رہی بلکہ مغربی ایشیا میں جاری جیوپولیٹیکل مقابلہ بازی کا حصہ بن چکی ہے۔ اس تبدیلی کی اہمیت اس وقت مزید واضح ہو کر سامنے آتی ہے جب ہم اس کا علاقائی طاقت کے دیگر پہلووں سے موازنہ کرتے ہیں۔ اکثر ماہرین کی نظر میں جس قدر تجارت اور انرجی کی شاہرگوں پر علاقائی کھلاڑیوں کی اثرانداز ہونے کی طاقت میں اضافہ ہو گا اسی قدر ہر قسم کے بیرونی حملے یا دباو کی قیمت بھی بڑھتی چلی جائے گی۔ لہذا یمن کا اقدام علاقائی...
سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی خدمات اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت، ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت، قومی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت جمہوری معاشرے اور قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ صحافت عوام میں شعور، آگاہی اور قومی یکجہتی...
اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ مہنگائی سے پہلے ہی متاثرہ عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے صدر راجہ اظہر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اپنے بیان میں راجہ اظہر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے اور موجودہ حکومت عوامی...
ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے اور اسے منظوری کے لیے جلد سندھ کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد قانون سازی کا باقاعدہ عمل شروع کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سرکاری ترجمانوں کی تقرری، اختیارات، ذمہ داریوں، تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر مراعات کو باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "سندھ ترجمان تقرری، اختیارات، فرائض، تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات ایکٹ" لانے کی تجویز زیر غور ہے، جسے جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ...
جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جتنی گرمی میں آج میرپور میں لوگ جلسے میں آئے ہیں پورے کشمیر میں شیر کامیاب ہوگا، میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزادکشمیر میں شیر آچکا ہے،مظفر آباد میں بارش کے باوجود عوام ن لیگ کے جلسے میں موجود رہے، آج میں میرپور نہیں باپ دادا کے گھر...
روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکاہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18جولائی سے پٹرول5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کاتعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پٹرول 35پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ 22 جولائی کیلئے پٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15...
وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے، وہ جنوری 2027 میں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔فیبا ایشیا کے مطابق وسیم خان نے عہدے کی منتقلی کے عمل کے لیے تنظیم کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے اور وہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاگوپ کھاجیرین سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مکمل رہنمائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیں گے۔ وسیم خان فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے پورے ایشیا میں باسکٹ...
بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ان کی حکومت کے بعد آنے والی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ کشمیر کو کشمور اور میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور اتنا خوب صورت شہر ہے لیکن جتنا خوب صورت ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں ہے اور اپنے...
بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خراب صحت کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کی عمر 76 برس ہے اور وہ اپریل 2023 سے ملک کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ صدر کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد شہاب الدین نے حالیہ طبی معائنے کے بعد بتایا کہ انہیں آٹونومک نیوروپیتھی نامی بیماری لاحق ہے جس کے باعث انہیں بعض اوقات اچانک مختصر وقت کے لیے بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے باعث وہ آئینی...
دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز سیوئل(آئی پی ایس )جنوبی کوریا کی سیئول ہائیکورٹ نے ملک کے بڑے صنعتی و کاروباری ادارے ایس کے گروپ کے چیئرمین چے تے وون کو اپنی سابقہ اہلیہ روہ سوہ یونگ کو 944 ارب جنوبی کوریائی وون (تقریبا 644 ملین امریکی ڈالر) ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس مقدمے کو صدی کی طلاق قرار دیا جا رہا ہے۔عدالتی فیصلہ ابھی حتمی نہیں اور اس کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ یہ رقم اس سے پہلے سنائے گئے 1.38 کھرب وون کے فیصلے سے کم ہے، جو...
تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز ا سلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مزار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور علمی تعاون کو مزید فروغ دینے، علمی و ادبی اداروں کے درمیان روابط کو وسعت دینے، ادب اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے فروغ سمیت زبان، ترجمہ اور مہارتوں کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے مکالمے کو...
پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی جانب سے 13 اگست 2026 کو استنبول میں منعقد کی جانے والی پاکستان۔ترکیہ بزنس اپرچونٹی کانفرنس (BoC) کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت...
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزرا کی بلاول ہاس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی...
وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان گندم کے ذخائر، سپلائی اور قیمتوں کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے تفصیلی مشاورتی اجلاس میں اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں گندم کی قلت پیدا نہ ہو اور مارکیٹ میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ پاسکو...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میر پور جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ خیراتی مینڈیٹ والی جماعت ہے، اس کے منہ سے الیکشن اور ووٹوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، میاں نواز شریف صاحب یہ بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب، سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے مخالف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہیں لیکن اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرپور کی گھن گرج بتا رہی ہے شیر آ نہیں رہا شیر آچکا ہے، مظفر آباد میں ہزاروں افراد نے بارش میں کھڑے ہو کر نواز شریف کی تقریر سنی جبکہ آج میرپور میں گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں میرپور باہر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کی دوڑیں...
میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
سٹی 42: آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کا غیرمعمولی جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھرپور عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بارش اور میرپور میں شدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت نے مخالفین کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے مریم نواز نے کہا کہ وہ خود کو نسل، خون اور خاندان کے اعتبار سے کشمیری سمجھتی ہیں اور آزاد کشمیر کی ترقی کو اپنی ذمہ داری تصور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نئے ویریفکیشن پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہل صارفین بغیر کسی فیس کے اپنی پروفائل پر ایک خصوصی ویریفائیڈ ٹک حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹ کسی حقیقی انسان کا ہے، جس سے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی اور پلیٹ فارم پر اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اپنی انسٹاگرام تصاویر کو میٹا کے اے آئی سے بچانا چاہتے ہیں؟ صرف ایک سیٹنگ تبدیل کرکے خود کو محفوظ بنائیں میٹا کا کہنا ہے کہ اس عمل کے لیے جدید چہرہ شناختی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے صارف کی سیلفی کا اس کی...
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون-آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دوران درخت کی شاخوں پر مشتمل علامتی پینٹنگ تیار کی گئی، جو ایس سی او رکن ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مصوری کی یہ تقریب رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی علامت بھی بنی۔ آج...
فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے والے اسپین کے 2 فٹبالرز گاوی اور فابیان روئز کو اپنے آبائی شہر میں ایک منفرد اعزاز سے نوازتے ہوئے انہیں ٹماٹر میں تول دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ چیمپیئن اسپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن دونوں کھلاڑی 21 جولائی کو اپنے آبائی شہر لوس پالاسیوس ای ویافرانکا پہنچے جہاں شہری استقبالیہ تقریب کے دوران مقامی حکام نے ایک پرانی روایت کے مطابق انہیں یہ منفرد تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں دونوں فٹبالرز کو پہلے ترازو پر کھڑا کیا گیا۔ پیرس سینٹ جرمین کے مڈفیلڈر فابیان روئز کا وزن 85 کلوگرام جبکہ بارسلونا کے مڈفیلڈر گاوی کا وزن 68.5 کلوگرام نکلا جس کے بعد دونوں...
اسلام آباد: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے مستقبل سے متعلق ایک بار پھر اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں یہ تمام انسانوں کی مجموعی ذہانت سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث آنے والے برسوں میں تقریباً ہر شعبے اور ہر قسم کے کام میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ اے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔ میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مظفرآباد میں انہوں نے خود کو ‘کشمیر کی بیٹی’ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا، حالانکہ ان کی خاندانی جڑیں کشمیر سے وابستہ ہیں۔’ وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کا تعلق کشمیر سے تھا‘۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ انہوں نے کہا کہ میرپور پہنچ کر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ کشمیریوں نے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی طلب اور دستیاب ذخائر کے درمیان فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبوں کی ضروریات پوری کرنا، گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے موجودہ گندم ذخائر ملک بھر کے صوبوں کی مجموعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے...
ہر سال 24 جولائی کو دنیا بھر میں سیلف کیئر ڈے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ اپنی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا روزمرہ کی دیگر ذمے داریوں کو نبھانا۔ اس تاریخ کا انتخاب بھی ایک خاص پیغام دیتا ہے کہ انسان کو اپنی دیکھ بھال دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن معمول کا حصہ بنانی چاہیے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق خود سے محبت اور اپنی ضروریات کو نظرانداز نہ کرنا ایک صحت مند اور متوازن زندگی کی بنیاد ہے۔ اگرچہ ہر روز اپنی صحت پر توجہ دینا بہتر ہے، تاہم سیلف کیئر ڈے اس عزم کی تجدید کا بہترین موقع...
اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے ترقیاتی قرضوں پر مارک اپ کی حتمی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24ء میں مارک اپ کی شرح 17.84 فیصد جبکہ 2024-25 میں 17.74 فیصد رہی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومتوں، مقامی حکومتوں، مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں اور دیگر کارپوریشنوں کے ترقیاتی قرضوں پر 11.89 فیصد سالانہ مارک اپ لاگو ہوگا، وفاقی حکومت کے کمرشل محکموں کے کیپیٹل آؤٹ لیز پر بھی مالی سال 2025-26 کے لیے 11.89 فیصد سالانہ مارک اپ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گاڑی اور گھر کی تعمیر کے لیے قرضوں اور ایڈوانسز پر بھی مالی...
برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نازاریو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف اسپین کی فتح کو ٹیم ورک کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی میچ کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ہسپانوی اخبار سے گفتگو میں رونالڈو نے کہا کہ اگرچہ فائنل صرف ایک گول کے فرق سے ختم ہوا۔ تاہم، پورے میچ کے دوران اسپین کا مکمل غلبہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ انہین زیادہ گولز کی توقع تھی لیکن وہ نہ ہو سکے، اس کے باوجود اسپین نے پورے مقابلے پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ رونالڈو کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی بھی اسپین کی اجتماعی کارکردگی کے سامنے فرق پیدا نہ کر سکے۔ انہوں نے...
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی...
فوٹو: اسکرین گریب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول برخوردار میری بات کا برا نہیں ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں، اس کو کشمور نہیں سمجھنا یہ کشمیر ہے اور یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں۔میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، میرپور خوبصورت شہر ہے آج حال جتنا اچھا ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں، میرے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ نواز شریف نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں میرے بعد آنے والوں نے کشمیر کیلئے کیا کیا؟ میں آزاد کشمیر کو اپنا دوسرا نہیں پہلا گھر...
فوٹو: فائل ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے میں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، حملے میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شہید ہوگئے۔ فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے اور جوانوں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا...
اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اب ادویات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ادویات کی قیمتوں اور ان کی دستیابی سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج، سیکریٹری قومی صحت، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اور وزارتِ خزانہ و تجارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈریپ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2026ء) یورپی یونین کے حکام کے مطابق اس پلیٹ فارم کے بعض ڈیزائن فیچرز بچوں کو جنسی استحصال کرنے والے افراد اور سائبر بُلیئنگ جیسے خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔ یہ الزامات ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت جاری کیے گئے ابتدائی نتائج کے بعد عائد کیے گئے ہیں۔ اس قانون کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنا لازم ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹک ٹاک کے خلاف یہ چوتھا بڑا مقدمہ ہے۔ یورپی یونین کے انتظامی بازو یورپی کمیشن کے ٹیکنالوجی کے شعبے کا نگران ذیلی دفتر کا کہنا ہے...
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں ٹیم کے اہم فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ ابتدائی طور پرکرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان کے وقت الزاری جوزف کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آئے تھے اور انہیں پاکستان کے خلاف...
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی، پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔ میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرپور کے عوام کا جذبہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا، یہاں آ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پیشگی مبارک باد دے دوں؟ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف انہوں نے کہا کہ کئی برس بعد میرپور آنے کا موقع ملا ہے، اس...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 23 اور 24 جولائی 2026 کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 24 خوارج ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی کے نتیجے میں ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ جوابی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے...
کراچی، اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے اداکار منیب بٹ کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے چالان میں ان کے خلاف الزامات برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد منیب بٹ کے وکیل نے عدالت سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں منیب بٹ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چالان میں ان کے مؤکل کو بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا اب ضمانت کی درخواست برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں، اس لیے اسے واپس لینے کی اجازت دی...
انٹرنیٹ کی دنیا میں بعض اوقات بہت دلچسپ پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پہیلی ہم آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر ذہین ہیں۔ جی ہاں! ذہانت رکھنے والے افراد ہی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف دی گئی ہدایات کو حل کرتے ہوئے درست کوڈ بتانا ہے۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ لاکر کھولنے کےلیے کون سے تین نمبر درست پوزیشن کے ساتھ دیئے جائیں گے؟ تصویر میں اشارے بھی دیئے گئے ہیں جس کی مدد سے آپ یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں۔ جیسے نیچے دیئے باکس میں ہدایت لکھی گئی ہے کہ 206 عدد میں سے دو اعداد درست تو ہیں لیکن وہ ترتیب کے...
راولپنڈی: ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرادی، نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ 'فتنہ الخوارج' کے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج...
یمن کے حوثی (انصار اللہ) گروپ نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ باب المندب جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار حوثیوں کے چیف مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبدالسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے آبنائے کی مکمل بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ بحری ناکہ بندی صرف سعودی عرب کے خلاف ہیں۔ بقیہ تمام جہازوں کے لیے بین الاقوامی آبی گزرگاہ کو مکمل طورکھلی ہوئی ہے۔ حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بتایا کہ سعودی عرب کی ناکہ بندی یمن کے محاصرے اور ایسے منصفانہ حل کو قبول نہ کرنے کے...
پیٹرول کی یومیہ قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد سے آج 24 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ نے عام انسان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے صرف پٹرول مہنگا نہیں ہوتا بلکہ روزمرہ عام استعمال کی اشیاء بھی اب روزانہ کی بنیاد پر مہنگی ہونے لگی ہے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام زندہ رہنے کے لیے صرف سانسیںلے رہے ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی...
نئی دہلی بھارتی کرنسی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں بھارتی روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلی بار ایک امریکی ڈالر کی قدر 97 بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کرنسی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ اس سے قبل مئی 2026 میں اپنی ریکارڈ کم ترین سطح 96 روپے 96 پیسے فی ڈالر تک گر گیا تھا، تاہم تازہ گراوٹ نے یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی مسلسل کمزور ہوتی قدر بھارتی معیشت کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر سکتی ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق...
فیس بک نے صارفین کو زیادہ دیر تک پلیٹ فارم پر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے، جس میں ایپ کھولتے ہی فل اسکرین ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی میٹا کے مطابق فیس بک ایپ کے سربراہ ٹام ایلیسن نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی ایک نئی ‘دوبارہ تشکیل دی گئی تجرباتی سہولت’ کی آزمائش کرے گی، جس کے تحت صارفین کو روایتی فیڈ کے بجائے براہ راست عمودی ویڈیوز کی فیڈ نظر آئے گی۔ نئے تجربے میں صارفین کو الگورتھم کے ذریعے منتخب کی گئی ویڈیوز مسلسل دکھائی جائیں گی، جو ٹک ٹاک...
ضلع ٹانک میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ بیان کے مطابق حملے میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی چیک...
ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا بزدلانہ حملہ، 15 بہادر جوان شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42 :ضلع ناٹک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا بزدلانہ دہشت گرد حملہ ؛ 12 خوارج جہنم واصل ہوئے ۔ بارودی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرانے سے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 جولائی 2026 کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا۔حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کے بروقت، مستعد اور فیصلہ کن ردعمل نے ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، جوانوں نے غیر متزلزل جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے...
قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے
قدیم چینی انجینیئرنگ کا ایک نادر شاہکار ایک بار پھر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ قدیم چینی انجینیئر کی جانب سے بنایا گیا ایسا پزل ’تالا‘ جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے، 2 ہزار سال سے زیادہ پرانی شاندار انجینیئرنگ کا یہ شاہکار ایسا ہے کہ اسے کھولنے کے لیے محض تالا ہی نہیں ذہانت اور بڑا دماغ بھی چاہیے۔ چینی پزل تالا اپنی پیچیدہ ساخت اور غیر معمولی سیکیورٹی نظام کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جہاں صارفین اس کی انجینیئرنگ اور ڈیزائن کو حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ This ancient Chinese lock is to hard to unlock pic.twitter.com/8xcgM5BR94 — TrendSphere360 (@BraveSoulsSpace) July 23, 2026 سماجی رابطے...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے گندم بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پھر پنجاب اور سندھ دونوں اپنے گندم خریداری کے ہدف کا بمشکل 15 فیصد ہی حاصل کیوں نہ کرسکے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ گندم کی مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں لیکن متعلقہ اداروں نے بروقت کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کون سے ذخیرہ اندوز تھے جنہوں نے اس عرصے میں مارکیٹ سے بڑی مقدار میں گندم خرید کر ذخیرہ کی، جس کے باعث کسان کو اس...
فوٹو: اسکرین گریب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے جہاں پاکستان اور ایران کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریق تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ایران جنگ، بڑی طاقتوں کی بے عملی، پاکستان نے سفارتی خلا کو کیسے پُر کیا؟کراچی امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق ایران... انہوں نے مزید کہا کہ دیرپا امن و استحکام کےلیے مسلسل...
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔اسکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن ہے، وزیراعظمڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن اور قابل تحسین ہے، عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، منصوبہ انتہائی...
سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے تمام پارلیمانی اراکین کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پانچ اگست کا جلسہ سیمی فائنل اور فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے پانچ اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کر کے پشاور موٹروے کے قریب کھلے میدان میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر 2025 سے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے اور افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی کی...
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خراب صحت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی عمر 76 برس ہے اور وہ اپریل 2023 سے ملک کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ اور خاندان سے منسلک 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے صدر کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد شہاب الدین نے حالیہ طبی معائنے کے بعد بتایا کہ انہیں آٹونومک نیوروپیتھی نامی بیماری لاحق ہے جس کے باعث انہیں بعض اوقات اچانک مختصر وقت کے لیے بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے باعث وہ آئینی منصب...
ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور مجموعی انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کی ہمہ...
دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز بشکیک(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا، افغان طالبان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دیتے ہوئے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی پاکستان میں میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا۔ کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں...
اسلام آباد: ملک میں غیر قانونی سگریٹ برآمد ہونے کے ایک بڑے کیس میں کسٹمز انفورسمنٹ اور موٹروے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 ٹرکوں سے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ سگریٹ قبضے میں لے لیے۔ حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر چار ٹرکوں کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ پنجاب منتقل کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ بعد ازاں نگرانی کا دائرہ وسیع کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 11 ٹرکوں سے بڑی مقدار میں سگریٹ برآمد ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کھیپ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے پنجاب کے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی اس کا داخلی معاملہ جبکہ بھارت کا امن کا درس دینا حقائق کے منافی اور مضحکہ خیز ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی مؤقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، لیکن آج وہ انہی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں اور کشمیری...
سٹی 42: پنجاب بھر میں دریاؤں،بیراجوں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون مانیٹرنگ جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری پہنچا دی۔تمام بیراجز،نہروں،بند،ڈرین اور رود کوہیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔ تین روز میں دریائے راوی میں پانی کابہاؤ35000کیوسک تک رہا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں آبی ذخائر کی سطح 1520فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی پر مامور ایک سیکرٹ سروس اہلکار کے خلاف مبینہ طور پر حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں انتظامی اور ممکنہ فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی دستے سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار ایسے الزامات کی زد میں ہے جن کا تعلق آپریشنل اور معلوماتی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا تاہم سیکرٹ سروس کے زیرِ...
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی...
پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو دہشت گردوں کو وسائل مہیا کررہا ہے۔ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے جو دہشت گردوں کو وسائل فراہم کررہا ہے ، افغان عبوری حکومت دہشت گردی کو روکنے میں بالکل ناکام ہے، افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے،ہم نے افغانستان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرے۔انہوں...
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز تہران / واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے عراق کے ذریعے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ عارضی جنگ بندی اس وقت تک قابل قبول نہیں جب تک بنیادی تنازعات، خصوصا آبنائے ہرمز کے معاملے، کا حل پیش نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم علی الزیدی حالیہ دور واشنگٹن کے بعد تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیغام...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈائٹ چارجز بڑھانے کی منظوری محکمہ فنانس میں زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے ٹرینرز کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے اور گریڈ 17 سے 21 کے افسران کا ٹریننگ الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی بنیاد معیاری افرادی قوت اور انسانی وسائل پر ہوتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور خلوصِ دل سے خدمت پولیس کا مقصد ہے، پولیس کی وردی جوانوں کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک...
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت غیر ضروری وزارتیں اور محکمے ختم کر کے سالانہ 4 سے 5 ہزار ارب روپے تک کی بچت کر سکتی ہے۔ کمیٹی نے زور دیا کہ وفاق آئین کے مطابق محدود دائرۂ اختیار میں کام کرے اور اٹھارہویں آئینی ترمیم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سینیٹرضمیر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات کی صوبوں کو منتقلی، وفاقی حکومت کی تنظیمِ نو اور آئینی اداروں کی فعالیت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ارکان نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غیر ضروری وزارتوں اور اداروں کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے تاکہ قومی وسائل کا...
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حساس قومی...
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز مہنگی ہونے کے بعد ادویات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج، سیکریٹری قومی صحت، ضابطہ و رابطہ محمد اسلم غوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور وزارت تجارت و وزارت خزانہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین، ہارڈ شپ درخواستوں، قیمتوں سے متعلق دیگر معاملات اور ضروری ادویات کی دستیابی کے حوالے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔ عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع...
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کو...
میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ڈھلم بلگن کے مقام پر نالہ ایک کا بند ٹوٹنے سے پانی قریبی زرعی اراضی میں داخل ہو گیا، جس کے باعث دھان کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے مقامی شہریوں کے مطابق پانی تیزی سے کھیتوں میں پھیل رہا ہے، جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تاحال انتظامیہ یا متعلقہ محکموں کا کوئی اہلکار امدادی کارروائی کے لیے موقع پر نہیں پہنچا۔ کسانوں اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بند کی فوری مرمت اور ہنگامی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ سکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزار قائد کے ساڑھے 4 کروڑ روپے وزارتِ تعلیم کو منتقل، سینیٹ کمیٹی برہم مزید :
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔ آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی وزیراعظم شہباز شریف...
پشاور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قسط سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ قسط سے مستحق خواتین ملک بھر میں کسی بھی مجاز ریٹیلر یا بینکنگ ایجنٹ کے ذریعے اپنی رقم آسانی سے وصول کر سکیں گی۔ یہ اعلان انہوں نے پشاور کے مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں قائم بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ ادائیگیوں کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے...
کراچی: سندھ تعلیمی بورڈ اصلاحات 2026 کے تحت صوبائی حکومت نے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کابینہ نے “سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اصلاحاتی پیکیج 2026” کی منظوری دے دی، جس کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ڈیجیٹل امتحانی نظام مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد امتحانات میں شفافیت بڑھانا، نتائج کی تیاری کو تیز اور درست بنانا اور طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ امتحانی نظام میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ اصلاحاتی پیکیج کے تحت سندھ کے ساتوں تعلیمی بورڈز میں ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (EMIS) نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ امتحانات میں او...
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے اور اس بارے میں کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بیان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ کسی صورت وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر...
دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
جنوبی کوریا کی سیئول ہائیکورٹ نے ملک کے بڑے صنعتی و کاروباری ادارے ایس کے گروپ کے چیئرمین چے تے وون کو اپنی سابقہ اہلیہ روہ سوہ یونگ کو 944 ارب جنوبی کوریائی وون (تقریباً 644 ملین امریکی ڈالر) ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس مقدمے کو ‘ صدی کی طلاق’ قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالتی فیصلہ ابھی حتمی نہیں اور اس کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ یہ رقم اس سے پہلے سنائے گئے 1.38 کھرب وون کے فیصلے سے کم ہے، جو 2024 میں عدالت نے سابقہ اہلیہ کے حق میں دیا تھا۔ چے تے وون نے عوام سے معذرت کر لی فیصلے کے بعد چیئرمین چے تے وون کے وکلا نے ایک بیان...
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے...
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کہا کہ ان سے سیاسی یا انفرادی سطح پر کوتاہیاں ضرور ہوئی ہوں گی، تاہم حویلی کی تعمیر و ترقی میں کبھی غفلت نہیں برتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بجٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی وسائل حویلی کے لیے مختص کیے، جو آزاد کشمیر کا سب سے پسماندہ حلقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے حویلی کے لیے دانش اسکول منظور کیا، جو علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔ انہوں نے کہا...
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کی تنظیمی سیاست کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہونے والے امیرالعظیم کو جمعرات کے روز لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پڑھائی، جس میں جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی قیادت، کارکنوں، مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے امیرالعظیم کی جماعت اور ملک کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بااصول، مدبر اور مخلص رہنما قرار دیا۔ طلبہ سیاست سے قومی قیادت...
غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے کہا ہے کہ غیر ضروری وزارتوں کو ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے تک کی بچت کرنا ممکن ہے۔سینیٹر ضمیر حسین کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات کی منتقلی اور اس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی حکومت کی تنظیمِ نو، وزارتوں کی تعداد کم کرنے اور آئینی تقاضوں کے مطابق وفاقی حکومت کے دائر کار کو محدود رکھنے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی...
جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے ایک سینئر سفارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود تہران نے سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کیا اور مختلف علاقائی ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں اور یہ اقدامات امریکا کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں۔سینئر ایرانی سفارتی ذریعے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے...
پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ سیاسی بے چینی اس بات کی غماز ہے کہ اسے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا واضح خدشہ ہے، اسی لیے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثناءاللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے عناصر کو اخلاقیات، دیانت داری اور شفافیت پر...