راولپنڈی: اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔
اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ
واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریضوں کے ساتھ اسپتال عملے کی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔