کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر شریف آباد تھانے کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء زوجہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی آ لگی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت 40 سالہ فاطمہ زوجہ خالد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ مکان نمبر 104 نیو کراچی ماسی گوٹھ کے اندر موجود تھیں جب وہ اندھی گولی کا نشانہ بنیں۔ واقعہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا ۔
ادھر شاہ فیصل کالونی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ عون عباس زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے حادثاتی طور پر اسلحہ چلنے سے پیش آیا۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
باجوڑ: فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
باجوڑ: تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کےسابق امیدوار تھے۔
ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو 13 جولائی کو امن مارچ سے متعلق مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا۔